بھارت کامکروہ چہرہ پور ی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا،راجہ آفتاب احمد خان

{AF}aftab ahmed khanبھارت کامکروہ چہرہ پور ی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا،راجہ آفتاب احمد خان {/AF}

چڑھوئی( پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے ناظم راجہ آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کامکروہ چہرہ پور ی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، مقبوضہ وادی کے طلبہ و طالبات پہ ہونے والے مظالم کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ہندوستان طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کا پیر وجوان بیدار ہو چکا ہے آج سید علی گیلانی اور 10سال کا بچہ میدان میں ہندوستانی فوج کا پتھروں سے مقابلہ کررہا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے طلبہ مقبوضہ وادی میں طلبہ وطالبات پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار ایکجہتی کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ چڑھوئی کے زیر اہتمام’ ــ ’گوانڈیا گو بیک‘‘ ریلی سے خطاب میں کیا،ریلی سے تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی راہنما و سابق ناطم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ ندیم عباس مغل،ناصر مسلم ،ناظم جمعیت چڑہوئی خاور خلیل،امتیاز دانش سمیت دیگر طلبہ راہنماؤں نے خطاب کیا ریلی کے شرکاء نے چڑہوئی بازار میں ہندوستان کے مظالم اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے ریلی میں سکولز،کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ شریک تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوجی مظالم کے خلاف خونی لکیر کے پار کے طلبہ و طالبات بے خوف مقابلہ کر رہے ہیں, تحریک آزادی کی جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کرتے ہیں۔ہم مشکل کی اس گھڑی میں اسلام آباد اور مظفرآباد حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ وادی کے طلبہ و طالبات کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ سفارتی اور سیاسی محاذ پہ اپنا کردار ادا کرے، آج تحریک آزادی اہم موڑ پر ہے ہندوستانی مظالم کے خلاف وہا ں کے طلبہ نے نئی تاریخ رقم کی ہے ہم ان کی جراء ت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ وادی کے طلبہ و طالبات سے یکجہتی کے لیئے 20 روزہ یکجہتی کشمیر مہم چلا رہی جس کے دوران مختلف تعلیمی اداروں میں دستخطی مہم، بھارتی مظالم اور جدوجہد آزادی کی تصوری نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام تنظیمی اضلاع میں ’گو انڈیا گو بیک‘ ریلیا ں نکالی جارہی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر