{AF}
پروفیسر انور کا سفاکانہ قتل تعلیم کی روشنی کا قتل ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری اور آئی جی اس بے ایمانہ قتل کا نوٹس لیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}
ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عصبیت جہالت اسلام نے اس کی نفی کی پروفیسر انور کا سفاکانہ قتل تعلیم کی روشنی کا قتل ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری اور آئی جی اس بے ایمانہ قتل کا نوٹس لیں ،باغ انتظامیہ کو 24گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتا ر کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما پروفیسر انور مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلام سے دوری کی وجہ سے ایسے افسوس ناک واقعات رونما ہو رہے ہیں جماعت اسلامی نے عصبیت کے خلاف جہاد کیا ظالموں نے پیشہ پیغمبری پروفیسر کو قتل کر کے روشنی ،تعلیم اور علم کا قتل کیا انتظامیہ فوری کاروائی کرے انہوں نے کہا کہ مجرم کا کسی علاقے یا برادری سے تعلق نہیں جرائم پیشہ لوگ ہیں جماعت اسلامی نے آزادکشمیر بھر سمیت وسطی باغ میں عصبیت کے خلاف جہاد کیا جس سے یہاں رواداری کا ماحول پروان چڑا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ لواحقین صبر کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ پروفیسر انور مرحوم کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انتظامیہ مجرموں کو گرفتا رکر کے قرار واقعی سزا دے۔