{AF}
تحریک آزادی کشمیرکو بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بنایاجائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیرکو بھی سی پیک منصوبے کا حصہ بنایاجائے،جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والے علماء کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے تحریک کو تقویت ملی ہے،پاکستان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتاجب تک پوری ریاست جموں وکشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتی،پاکستان کی سلامتی بقااستحکام اور دفاع کے لیے ایٹم بم جیسے سازسامان کے ساتھ ساتھ نظریاتی تحفظ پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے،پاکستان دشمن طاقتیں اس کے نظریاتی تشخص کوتحلیل کرنے کی سازش کررہی ہیں،نظریہ پاکستان کا تحفظ کریں گے تو پاکستان کو سلامت رکھ سکتے ہیں،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے جنرل ضاء الحق سے لے کر آج تک جنتے بھی پاکستان میں حکمران آئے میں نے ان سے ملاقاتیں اور کانفرنسز کرکے اور دیگر ذرائع سے گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی میں ننے درجنوں علماء شامل ہونے کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ،مولانا سلطان ریئس ،نظام الدین اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سی پیک کی منصوبے کی تکمیل پر کئی دھائیاں لگیں گی اس لیے ضروری ہے کہ اس منصوبے میں کشمیر کی آزادی شامل کی جائے مقبوضہ کشمیرجو اس وقت بھارت کے قبضے میں ہے اس کو آزاد کیاجائے گا اور پورا کا پورا کشمیرپاکستان کا حصہ بنے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نزاک مراحل میں ہے ،آزاد کشمیرکی اسمبلی اور حکومت اسی طرح گلگت بلتستان کی اسمبلی اور حکومت پاکستان کی اسمبلی اور حکومت اور عوام کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہوئے جائیں اپنے بھائیوں کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عملا شکست کھا چکاہے،اس کی فوج شکست خورد ہوچکی ہے ،جنوبی ایشا کا نقشہ تبدیل ہونے والا ہے،نریندرمودی بھارت کو انجام کی طرف دھکیل رہے ہیں،سی پیک جیسے بڑے منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان میں امن قائم ہوبھائی چارہے کی فضاء ہودشمن یہاں تخریب کاری کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے اس کے عزائم کو ناکام بنانا ہے،مل کر کشمیرکی آزادی کو یقینی بنانا ہے اور یہاں اسلامی نظام قائم کرنا ہے جس کے لیے یہ ملک بنا تھا اور جس کے لیے کشمیری عوام قربانیاں دے رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یہ حسا س خطہ ہے،دشمن کی اس پر نظر ہے،حکومت پاکستان ایک ہی ایکٹ کے تحت آزاد خطوں کے لیے نظام ہائے حکومت واضع کرے،جماعت اسلامی واحدت کشمیرکی علامت ہے،اس موقع پر مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہاکہ کشمیربھائی تاریخ ساز قربانیاں دے رہے ہیں اہل گلگت ان کے شانہ بشانہ ہیں۔