گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی مقبوضہ کشمیر میں طلباء و طالبات پر ہونے والے مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiگلگت بلتستان،آزادکشمیر اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی مقبوضہ کشمیر میں طلباء و طالبات پر ہونے والے مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

گلگت(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی مقبوضہ کشمیر میں طلباء و طالبات پر ہونے والے مظالم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،کتوں ،بلیوں اوردیگر جانوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے عالمی ادارے کیا کشمیریوں کو جانوروں سے کم ترسمجھتے ہیں،قابض بھارتی افواج کشمیریوں کوپرندوں کی طرح شکار کررہی ہے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے دونوں خطوں کو جہاد کے ذریعے آزاد کرایا بقیہ کشمیر کی آزادی بھی ہم پر فرض اور قرض ہے،کشمیرکی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،ہندوستان جہاد کی زبان سمجھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی سے سابق وزیر قانون مرکزی نائب امیر مشتا ق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ، سیکرٹری نظا م الدین ، اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کے ناظم سعید الرحمان اوروقاص احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے،اور عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیا،،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں کارگل کے موقع پر گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیان کسی سے پوشید ہ نہیں ہیں اگر ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو آزادکشمیر،گلگت بلتستان کے عوام سیز فائر لائن کی طرف مارچ کریں گے اس کے نتیجے میں حالات جو بھی ہوں گے اس کی ذمہ داری ہندوستان اور عالمی برادری پر ہوگی،انہوں نے کہا کہ ہم کب تک اپنی ماؤں بہنوں کی عصمتیں لٹتے دیکھتے رہیں گے اور بچوں ،بوڑھوں پر مظالم دیکھتے رہیں گے،یہ خطہ جہاد کے ذر یعے حاصل کیاہم شہداء کے وارث ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر کئی ریلیوں کی قیادت کی اور 3مئی کو پورے آزادکشمیر میں ریلیاں ہوئیں مرکزی ریلی کی قیادت فاروق حیدر نے کی مگر گلگت بلتستا ن کے وزیر اعلیٰ ،کابینہ اور اسمبلی نے کشمیر میں ہونے والے مظالم پر حتجاج یا قراردادلانا چاہیے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی یہاں سے بڑی توقعات ہیں، کشمیری پاکستان کے لیے قربا نیاں پیش کر رہے ہیں قائدین حریت کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہندوستان کی سنگینوں میں آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ،شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جاتا ہے پاکستان کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے ایسے وقت میں یہاں یہ منفی پیغام نہیں جانا چاہیے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو اب فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔دریں اثناء اعبدالرشید ترابی نے استور کا دورہ کیا وہاں تقریب سے خطاب کیااور کہاکہ استور اور نیلم کو ملایا جائے شونٹر ٹنل کی تعمیرمکمل کی جائے اور سی پیک کے ذریعے آزاد خطوں کو ملایا جائے،تاکہ ایک دوسرے کے لوگ قریب ہوں،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم ہونے چاہیے حکومت پاکستان یہاں کے لیے وسائل زیادہ فراہم کرے صوبوں سے بھی زیادہ وسائل دیے جائیں،عبدالرشید ترابی نے گلگت میں علماء کرام اور دیگر مکاتب فکر سے ملاقاتیں کیں،کئی منصوبوں کی تکمیل پر ان کاافتتاح کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر