مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کردی ہے طلبہ اور طالبات پر بدترین تشدد نے تاریخ کے سارے استعمار کے استعماری مظالم کو مات دے دی ہے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کردی ہے طلبہ اور طالبات پر بدترین تشدد نے تاریخ کے سارے استعمار کے استعماری مظالم کو مات دے دی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}

استور،گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کردی ہے طلبہ اور طالبات پر بدترین تشدد نے تاریخ کے سارے استعمار کے استعماری مظالم کو مات دے دی ہے،نریندرمودی یاد رکھے وہ کشمیریوں کو طاقت کے زورپر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ آزادی حاصل کرکے رہیں گے،کشمیریوں کے جذبہ آزادکو کچلنے اور تحریک کودبانے کے لیے فورسز مظالم ڈھارہی ہیں عالمی برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے مگر عا لمی برادری کی خاموشی حیران کن ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے ضلع استور اورگلگت شہر میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے عوام یہاں کی حکومت اور اسمبلیاں مشترکہ طورپر فیصلہ کن اقدامات کریں،پاکستان جو کشمیریوں کا وکیل اور فریق ہے وہ بھی فیصلہ کن کردار ادا کرے،ہندوستان نے امن کے قیام کے سارے دروازے بندکیے ہوئے ہیں او رپاکستان کو دباؤمیں لانے کے لیے یہاں بھی تخریبی کاروائیاں کررہاہے،افغانستان میں بیس بنا کر پاکستان میں تخریبی کاروائی کی جارہی ہے،ان حالا ت میں پوری پاکستانی قوم اور اس کے سارے ادارے حکومت سب کو مل کرایک کشمیرکی آزادی کی تحریک کومنزل تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرناہے،دشمن کے عزائم آشکار ہیں،ان کا مقابلہ کرنا ہے،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد خطے کو باہم ملانے کے لیے شونٹر ٹنل کی تعمیر کا کام جلد کیا جائے تاکہ یہ دونوں آزاد خطے کے عوام مل سکیں اور راستے آسان ہوسکیں،انھوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کو قدرتی وسائل میں حصہ دیاجائے تاکہ تعمیرترقی وہوسکے،جماعت اسلامی نے یہاں کے عوام کے آئینی او رسیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور جب تک یہاں کے عوام کو یہ حقوق مل نہیں جاتے اس وقت تک یہ جووجہد جاری رہے گی،سی پیک میں گلگت کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق دیے جائیں چونکہ یہ سی پیک کوکیٹ وے ہے،سی پیک کے منصوبے سے یہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا،سی پیک کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ یہاں امن قائم ہواس حوالے سے بھی ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے،کشمیرکی آزادی آئینی اور سیاسی حقوق اور ملک کی سلامتی کے لیے ہم سب کو ایک ہوناہوگا،قومی مسائل پر قوم ایک ہوتاکہ دشمن کے عزائم ناکام ہوں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر