برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آمدہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو پارلیمنٹ میں جا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کریں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبرطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آمدہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو پارلیمنٹ میں جا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کریں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آمدہ انتخابات میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو پارلیمنٹ میں جا کر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کریں ،سو سے زائد ہم خیال امیدواران کو کامیاب کروا کر پارلیمنٹ میں پہنچائیں تاکہ وہ کشمیر کی بات کریں ،کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کوشش کرے کہ وہ حق انتخاب جہاں کشمیری برائے راست ممبر منتخب کرسکتے ہیں وہ ہر قیمت پر اپنا ممبر منتخب کریں اور جہاں ان کے ووٹوں سے ممبر جیت سکتا ہے اس کے ساتھ کمٹمنٹ کریں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر حمایت کرے گا ،مقبوضہ کشمیر میں مظالم نا قابل بیان حد تک بڑھ چکے ہیں ،گلگت بلتستان کے ایشو پر وہاں کا دورہ کیا ہے گورنر سمیت حکومت اور اپوزیشن ،علماء،وکلاء ،صحافیوں او ر اہل دانش اور عوام سے جرگے کیے ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک نازک ترین مرحلے میں ہے اس وقت کوئی ایسا فیصلہ جس سے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں اس سے اجتناب کیا جائے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں آزادکشمیر اور حریت قیادت گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حق میں ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے قائدین کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،کنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی،مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ،تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما چوہدر ی محمد شریف،طاہر رفیق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب میں سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل ،مرکزی نائب امیر نورالباری،متین خواجہ،راجہ کفیل،ارشد ثانی،اعجاز عباسی،مقدر شاہ ،نثار کیانی،حسن حیات سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے برطانیہ میں سفارتی ،سیاسی محاذ پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے تحریک کشمیربرطانیہ کے نام پر پلیٹ فارم قائم کیا ،1986ء میں قاضی حسین احمد مرحوم ؒ ،مولانا عبدالباری مرحوم کی قیادت میں تحریک کشمیر برطانیہ کا قیام عمل میں آیا ،منور حسن مشہدی اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے ان کے ساتھ محمد غالب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تب سے یہ پلیٹ فارم تحریک آزادی کشمیر کو بھرپور انداز سے برطانیہ اور یورپ میں اجاگر کررہا ہے ،اس وقت فہیم کیانی اس کے صدر ہیں تحریک کشمیر برطانیہ نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں آزادکشمیر کی قیادت نے فرقہ واریت اور مسالک کے جھگڑے وہاں بھی شروع کیے اس نزاکت کے پیش نظر جماعت اسلامی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے نام سے پلیٹ بنایا تا کہ سارے لوگ مل کر اس پلیٹ فارم سے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکریں ،ہماری قیادت کے روئیے او ر ٹھوس کا م نہ ہونے کی وجہ سے وہ نوجوان جو برطانیہ میں پیدا ہوئے پلے بڑھے وہ مسئلہ کشمیر سے لاتعلق ہو گے تھے فہیم کیانی نے محنت کر کے ان نوجوانوں کو ایک بار پھر مسلہ کشمیر اور کشمیر کاز سے وابستہ کیا ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور وہ نوجوان اس وقت فعال کردار ادا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نے چند ماہ قبل میرے دورے کے موقع پر برطانیہ کی 80سٹی کونسلزکے 150اہم کونسلرز کا کنونشن منعقد کیا جس میں کشمیر کے حق خودارادیت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی اور تمام کونسلز کو یہ اہداف دئیے گئے کہ وہ اپنی اپنی کونسلز میں کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظور کریں گے یہ بہت بڑی پیش رفت ہے اسی طرح نریند ر مودی کی برطانیہ آمد کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ نے تاریخ ساز اینٹی مودی مارچ کیا اسی طرح برطانیہ سے باہر دیگر یورپی ممالک میں بھی تحریک کشمیریورپ کشمیر کانفرنسز کا انعقاد کیا ،اسی محنت کے نتیجے میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر قرارداد منظور ہوئی انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر بھرپور کامیابیاں حاصل کی گئیں اور ہماری امید ہے کہ وہ اپنا کام مزید آگے بڑھائیں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ کشمیری دنیا کے بڑے استعمار سے جرت اور بہادری سے مقابلہ کررہے ہیں آزادی کی چلنے والی تحریکوں کا مطالعہ کرنے کے بعد جب میں اس کا موازنہ کشمیرکی تحریک سے کرتا ہوں تو مجھے منفرد تحریک نظر آتی ہے 8لاکھ فوج کامقابلہ نہتے عوام پوری بہادری سے کررہے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی سیلاب ہو یا کوئی اور مصیبت کشمیری امداد کے لیے کوشش کے باوجود بھارتی فوج کے زیر کنٹرول امداد کیمپ کی طرف رجوع نہیں کرتے ،انہوں نے کہا کہ جس قدر کشمیریوں نے قربانیاں دی ہیں وہ دنیا کی کوئی اور تحریک پیش نہیں کرسکی آزادی کا سورج جلدطلوع ہو گا انہوں نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کشمیریوں کی آواز کو ہر فورم تک پہنچائے گی ایوانوں سے لیکر عوام تک میڈیا سے لیکر دانشوروں تک ہم اس آواز کو پہنچائیں گے کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے ،غلام محمد صفی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ کی خدمات قابل تحسین ہیں سفارتی محاذ پر انہوں نے کشمیریوں کی آواز ایوانوں اور عوام تک پہنچائی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما چوہدری محمد شریف نے کہا کہ عبدالرشید ترابی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا حق ادا کیا ہے تحریک کشمیر برطانیہ ان کی سرپرستی میں اپنا کام آگے بڑھائے گی ہم جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ تقریب سجائی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر