عبدالرشید ترابی کی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی سے ملاقات مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

{AF}abdul rasheed turabi عبدالرشید ترابی کی گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی سے ملاقات مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال {/AF}

عبدالرشید ترابی نے میر غضنفر علی کو آزاد کشمیردورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کی کشمیریوں کی تاریخ ساز قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کی منزل قریب ہے،میر غضنفر علی جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ دونوں آزاد خطے تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبانی کا حق اداکریں،عبدالرشید ترابی گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ،ممبرقانون ساز اسمبلی وکنونیئرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد جس میں سابق وزیر قانون مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی مشتا ق ایڈووکیٹ ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری نظام الدین شامل تھے ملاقات کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی کو مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیااور آزاد کشمیرآنے کی دعوت دی جو گورنر نے قبول کی،گورنر سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ ریاست کے دونوں آزاد خطے تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبانی کی حق ادا کریں،دونوں آزاد خطوں کو ایک ہی ایکٹ کے تحت ان کے لیے نظام ہائے حکومت تشکیل دیا جائے اور دونوں کو آئینی طور پر باہم مربوط کرکے تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،صدر ،سپریم کورٹ اور کونسل کو ایک کیا جائے تاکہ واحدت کشمیربرقراررہے اور پورا کا پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے اور پاکستان ملت اسلامیہ کا عظیم قلعہ بنے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور خاص کرمقبوضہ کشمیرکے عوام سے زیادہ پاکستان کا وفادار اورکون ہوسکتا ہے جو اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لیپٹ کر دفن کرتے ہیں،ان سے زیادہ کوئی پاکستانی نہیں ہوسکتا،جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقو ق کی جدوجہد کررہی ہے اور جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرایک ہی ہے اور یہ فکرسید مودودی کی تھی کہ جب تک کشمیرآزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک یہ خصوصی حیثیت رکھی جائے یہ پاکستان کے مفادمیں ہے،عالمی سطح پراس سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملے گی،یہی وجہ تھی کہ جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان جماعت اسلامی پاکستان کی تنظمی شاخ نہیں ہے ،ہمارے ان سے نظریاتی تعلق ہے۔،عبدا لرشید ترابی نے آغاز خان فاؤنڈیشن سمیت دیگر اداروں اور این جی اوز کی تحسین کی جو اس علاقے میں عوام کی فلاح کے لیے کام کررہی ہیں، اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں کی آزادی کی منزل ان کو ملے گی،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،اس کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کرسکتا،دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام ہوں گے،شونٹر بائی پاس کو سی پیک میں شامل کروانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے بات کروں گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان تعلق مضبوط ہوگا،گورنر نے کہاکہ اس سے ہماری دوریاں کم ہوں گی،میر غضنفر علی نے جماعت اسلامی کی تعلیمی اور دیگر اداروں کی خدمات کی تحسین کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر