مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی کی سرپرستی میں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کی آخری حدیں بھی گراس کرچکاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی کی سرپرستی میں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کی آخری حدیں بھی گراس کرچکاہے،عبدالرشید ترابی  {/AF}

گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی کی سرپرستی میں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کی آخری حدیں بھی گراس کرچکاہے سکول کے طلبہ اور طالبات پر ہندوستانی فوج کی پوری کی پوری بٹالین گھیر کر طلبہ طالبات کو تشد د کا نشانہ بناتیں ہیں،15ہزار سے زائد نوجوانوں کی بنیائی متاثرہوئی ہے اورسینکڑوں بچوں اور بچیوں کو بینائی سے مکمل محروم کردیاگیاہے،قابض ہندوستانی فوج ممنوعہ ہتھیاروں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرکے اندر استعماری مظالم کے سارے ریکارڈ توڑد یے ہیں،دنیاکے کسی استعمار نے اتنے مظالم نہیں کیے جتنے مظالم ہندوستان کشمیرمیں کررہاہے ،ہٹلر اور فرعون کو بھی مات دے دی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیری بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ سابق وزیر قانون،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،نظام الدین ،حبیب الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے طلبہ آج اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں اور اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں وہ تنہانہیں ہیں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے بچے ،بوڑھے اور جوان سب ان کے شانہ نشانہ ہیں، انھوں نے کہاکہ ہندوستان طاقت کے بل پر آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا،آزادی کی منزل قریب ہے ،انھوں نے کہاکہ ترکی کے صدرطیب اردگان نے کشمیریوں کی دلی میں ترجمانی کی ہے اسی طرح اسلامی ممالک کے دیگر حکمران بھی بات کریں تو ہندوستان اپنے عہد پر عمل درآمد کروانے پر مجبو رہوگا،ہندوستان اگر ہٹ دھرمی کرتاہے تو اس کے ساتھ تعلقات ختم کیے جائیں،ہندوستان کی معیشت کا دارومدار اسلامی ممالک پر ہے جس دن اسلامی ممالک ہندوستان سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں گے اسی دن کشمیرآزادہوجائے گا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،ہندوستان نے پڑھے کا اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا،کشمیری دنیا کی واحد قوم ہے جس نے آزادی کے لیے تاریخی قربانیاں دی ہیں۔اس موقع پرانھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموشی کا روزہ توڑ کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں،ہندوستان کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،اس تہذیب یافتہ دور میں بھی ہندوستانی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے اور دنیا خاموش ہے۔عبدالرشید ترابی کی کال پر پورے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں مظاہرے ہوئے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر