نیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانی سے کم نہیں حکومت اور پاک فوج یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانی سے کم نہیں حکومت اور پاک فوج یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں، عبدالرشید ترابی{/AF}

اٹھمقام( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نیلم کے عوام کی قربانیاں کسی طور مقبوضہ وادی کے عوام کی قربانی سے کم نہیں حکومت اور پاک فوج یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں،قدرتی وسائل میں وادی نیلم کے عوام کو وسائل دئیے جائیں،قیمتی پتھر اور جنگلات کے چوری کے کلچر کو ختم کیا جائے تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا تھا کہ اسمبلی میں نمائندگی ہو جس کی تواسط سے عالمی برادری کو متوجہ کریں ،پندرہ سو کلو میٹرعلاقے میں کشمیریوں کو ہندوستان نے تقسیم کررکھا ہے خاندان منقسم ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اٹھمقام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی،امیر جماعت اسلامی ضلع نیلم ممتاز حسین پائر،عنایت اﷲ قاسمی ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی نے مظالم کی انتہا کر دی ہے سوشل میڈیا پر پابندی لگا کر اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ،انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں کے لیے حکومت اقدمات کرے سڑکیں،ہسپتال اور فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات فراہم کرے یہ ہمارے دفاعی مورچے ہیں ہمارے سروں پر دشمن کی ناپاک فوج موجود ہے جو ہماری غیر ت اور خمیت کے لیے بڑا چیلنج ہے مکار دشمن کا مقابلہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی تحریک منطقی انجام تک پہنچ سکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر 150ممالک کے 500مندوبین نے کشمیریوں کے جائز حق حق خودارادیت کی حمایت کی ،برطانیہ میں تحریک کشمیر برطانیہ بھرپور کردار ادا کررہی ہے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے پارلیمنٹرینز ،کونسلرز اور دیگر فورمز پر مسئلے کو اجاگر کیا آج منقسم خاندانوں کو دیکھنے کے لیے نیلم میں آئے ہیں انہوں نے کیرن سیکٹر اور ٹٹوال کو دیکھا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو ملانے والے شونٹر ٹنل تعمیر کیا جائے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ کے ساتھ انتخابی اتحاد نظام کی اصلاح اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے تھا حکومت کے اچھے اقدامات این ٹی ایس اور پی ایس سی کی تحسین کرتے ہیں لیکن تحریک آزادی کشمیر کا جو تقاضا ہے اس میں کمی ہے حکومت پاکستان کی سطح پر بھی اسی کمی اور تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیے ،اس موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے خاندانوں کو منقسم کر کے بھائی کو بھائی سے جدا کر دیا جو انسانی تاریخ کا بڑا لمیہ ہے کشمیری جو قربانیاں پیش کررہے ہیں اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی تحریک کشمیر برطانیہ نے پورے برطانیہ کا کونسلرز کا کنونشن منعقد کیا پر ان سے مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جس کی بدولت پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق میں قرار داد پاس کی ،فہیم کیانی نے کہاکہ زلزلہ کے موقع پر جماعت اسلامی نے متاثرین کی بے پناہ خدمت کی لوگوں کو جماعت اسلامی کو کامیاب کرانا چاہیے تھا جو تحریک آزادی کشمیر کو حقیقی معنوں میں اجاگرکرنے کا اہتمام کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر