حکومت آزادکشمیرمقبوضہ کشمیر میں طلبہ پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے ایک دن یکجہتی کا اعلان کرے جس میں پورے آزادکشمیر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلبہ ان سے اظہار یکجہتی کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت آزادکشمیرمقبوضہ کشمیر میں طلبہ پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے ایک دن یکجہتی کا اعلان کرے جس میں پورے آزادکشمیر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے طلبہ ان سے اظہار یکجہتی کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

 حکومت آزادکشمیر پارلیمانی وفود بھیجنے چاہیے تا کہ بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کیا جائے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں بھرپور ہم آہنگی کی ضرورت ہے اپوزیشن کے جائز مطالبات مانے جائیں اس نازک مرحلے پر اختلافات سے کشمیر کاز کو نقصان ہو گا،قانون ساز اسمبلی اور استقبالیہ تقریب سے خطاب مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت سے بہت توقعات ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر حکومت بھرپور کردار ادا کرے سکول کے طلبہ پروحشیانہ تشدد طالبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت ایک دن کا اعلان کرے تا کہ آزادکشمیر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولزکے طلبہ مقبوضہ کشمیر کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کریں اس حوالے سے حکومت موثر کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر پارلیمانی وفود بھیجنے چاہیے تا کہ بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کیا جائے اس حوالے سے آزاد کشمیر میں بھرپور ہم آہنگی کی ضرورت ہے اپوزیشن کے جائز مطالبات مانے جائیں اس نازک مرحلے پر اختلافات سے کشمیر کاز کو نقصان ہو گا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے قرار منظور ہوئی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اس نازک مرحلے پر کوئی ایسا فیصلہ نہ کیاجائے جس سے کشمیر پر موقف کمزور ہو حکومت پاکستان کے پاس اگر کوئی تجاویز ہیں تو وہ کشمیر ی قیادت سے مشاورت کرے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ قومی زبان اردو کے حوالے سے آزادکشمیر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس کی تحسین کرتے ہیں اس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قرآن کو لازمی قرار کا فیصلہ ہوا جو خوش آئند ہے آزادکشمیر اسمبلی بھی اقدامات کرتے ہوئے قرآن کی تعلیم کو لازم قرار دے،دریں اثناء تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں جماعت اسلامی مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اب وقت آگیا ہے کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اور قیادت بیس کیمپ کی حکومت سے مشاورت کے بعد منحوس سیز فائرلائن کو روند ڈالیں جس کی ذمہ داری نریندر مودی پر ہوگی،رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر 150ممالک کے 500مندوبین جن میں حکومتوں کے نمائندے،سفراء اہل دانش،سکالزر شامل تھے نے کشمیریوں کے برحق مبنی جدوجہد کی حمایت کی جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،استقبالیہ تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شیخ عقیل الرحمان،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ،جماعت اسلامی یوتھ آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ نزاکت علی خان،عزیز غزالی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی مصلحت اپنی جگہ مگر پاکستان کے 20کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر بھرپور انداز سے آگے بڑرہی ہے ہندوستانی فوج سکولز اور کالجز کے طلبہ پر ظلم و تشدد کی انتہا کررہی ہے مقبوضہ کشمیر دنیا کی وہ واحد ریاست ہے کہ جہاں کے عوام بیرون ممالک میں اپنے عزیز رشتہ داروں کو ٹیلی فونز تک نہیں کر سکتے،سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے ہندوستان کے مظالم دنیا کے سامنے آئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ برطانیہ اور یورپ میں بھارت کو بے نقاب کیا برطانوی پارلیمنٹ میں قرار سے ہندوستان کو آئینہ دیکھایا اور نریندر مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر بیک ڈور سے وزیر اعظم برطانیہ سے ملاقات کے لیے جانا پڑا انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ نے ڈنمارک اور اٹلی میں کشمیر کانفرنسز اور احتجاجی مظاہرے کیے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر ہم نے امیدواروں سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ اگر وہ پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پرآواز اٹھائیں گے تو ان کی حمایت کریں گے اس طرح سے پارلیمنٹ میں ہم نے ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے کشمیر کاز کو زیر بحث لایا اب کہ دوبارہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں اس موقع پر بھی ہم ان سے ملاقاتیں کریں گے اور مسئلہ کشمیر پر ان کی حمایت حاصل کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر