{AF}
ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلی دہشت گردی کررہا عالمی برادری نوٹس لے، عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد،کٹکیر(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلی دہشت گردی کررہا عالمی برادری نوٹس لے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کا امن کبھی قائم نہیں رہ سکتا،سکولز اور کالجز کے طلبہ پر تشدد سے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ،حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مہم تیز کرتے ہوئے مظالم رکوانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر او آئی سی کا خصوصی اجلاس طلب کرے،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو اور بعد ازاں کٹکیر میں جماعت اسلامی کی جنرل کونسل کے رکن راجہ ولایت کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفر آباد قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،راجہ سرشار سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری نوجوان موت سے بے خوف ہو چکے ہیں انہیں آزادی کی منزل سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ہندوستان طاقت کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،انہوں نے کہا کہ پورامغرب اور اس کے سارے وسائل مسلمانوں کو جذبہ ایمانی کی دولت سے محروم کرنے کے لیے صرف کیے جار ہے ہیں تہذیبی یلغار کے ذریعے نوجوانوں کو ہدف بنا یا جا رہا ہے انٹرنیٹ،سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بے راہ روی کے سمندر کی طرف دھکیلا جا رہا ہے پوری امت مسلمہ ان مسائل کا شکار ہے ان مسائل سے نجات کا ایک ہی راستہ اﷲ کی سرزمین پر اﷲ کے نظام کا غلبہ ہے اس مشن کی علمبردار صرف جماعت اسلامی ہے جو نظام کی تبدیلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ اسلام بطور نظام حیات غالب ہونے کے لیے آیا تھا اﷲ کے دین کو غالب کریں گے تو ایمان کی دولت نصیب ہو گی انہوں نے کہا کہ راجہ ولایت کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ سیز فائر لائن کے اس پر ہندوستان نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے بنیائی سے محروم اور سکول کے طلبہ وطالبات کو شہید کررہا ہے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے پرچموں کی بہار ہے آزادکشمیر کے مرد وزن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد قاضی شاہد حمید نے کہا کہ راجہ ولایت جماعت کے مخلص کارکن تھے اﷲ ان کی دینی ،سیاسی خدمات کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔