{AF}
ترکی کی قیادت نے کشمیرکو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد کروانے کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ترک عوام اور حکمرانوں کی کشمیریوں سے کمٹمنٹ اورحمایت قا بل تقلید مثال ہے،سردار مسعود خان
ترکی کی قیادت نے کشمیرکو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد کروانے کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے،عبدالرشید ترابی
کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادایت ملنا چاہیے ترکی اس کی بھرپورحمایت کرتاہے،علی کورت
اسلام آباد( پ ر)صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی اور ان کی مساجد مدارس فاؤنڈیشن کا شکریہ کہ جنھوں نے ترکی سے آئے ہوئے یونین آف این جی اوز آف مسلم والڈ کے سربراہ علی کورت کے وفد کے عزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بات جیت کا موقع فراہم کیا،عبدالرشید ترابی ایک متحرک قائد ہیں جو اس طرح کے پروگراما ت کااہتمام کرتے ہیں جس میں ہمیں دنیا تک مسئلہ کشمیرکی آواز پہنچانے کا موقع ملتاہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہاکہ ترکی پاکستان اور کشمیریوں کی دوستی ہمالیہ پہاڑ سے مضبوط ہے،ترکی کوہم اپنا دوسرا پاکستان سمجھتے ہیں،ترکی کے حکمرانوں اور عوام نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور ترکی کی جس کی قیادت طیب رجب اردوان کررہے ہیں وہ اعظیم لیڈر ہیں،ان کے اندر قیادت کی صلاحیت موجود ہے انھوں نے ترکی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے انھوں نے مظلوم مسلمانوں کی دنیاکے ہرفورم پر ترجمانی کی ہے،ترکی اور پاکستان مل کر آگے بڑسکتے ہیں،پاکستان اورکشمیرکے عوام اہل ترک سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں زلزلہ کے موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کی خدمات صدیاں یار کھی جائیں گی،آزاد جموں وکشمیرکا دارالحکومت مظفرآباد میں ترکی طرز تعمیرایک مثال ہے،آج بھی ترکی کے ادارے تعمیر نوکے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں،کامیاب ریفرنڈم پر طیب رجب اردوان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،سردارمسعود خان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہاہے پیلٹ گنوں جیسے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہاہے جس سے سینکڑوں افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں،سکولوں اور کالجز کے بچوں پر تشدد کرکے ان کوشہید اور زخمی کیاجارہاہے،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ مسلمان ایک اﷲ ایک قرآن اور ایک رسول ﷺ پرایمان رکھتے ہیں اگر وہ اسلامی تعلیمات کی پیروی کریں تو ہم ایک بڑی طاقت بن سکتے ہیں ،اپنی نااتفاقی کو ختم کرکے ایک ہونا ہوگا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی کے عوام اورقیادت نے کشمیرکو ہندوستان کے پنجہ استبداد سے آزاد کروانے کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کی ہے جس پر اہل کشمیران کے شکرگزار ہیں،علی کورت اور ان کی یونین آف این جی اوز نے فلسطین پرترکی میں عالمی کانفرنس کی تھی جس میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا اس موقع پر میں تجویز دی تھی کہ اسی طرح کی ایک عالمی کانفرنس مسئلہ کشمیرپر ہوتو میری اس تجویز پر علی کورت اور ان کی این جی اوز نے اتفاق کیاہے،ایک عالمی کانفرنس مسئلہ کشمیرپر آنے والے دنوں میں ترکی میں ہوگی،جس کا افتتاح ترکی کے صدر طیب رجب اردوان کریں گے،جس میں ساری دنیا کے نمائندے شریک ہوں گے،جس پر میں ان کاشکریہ اداکرتا ہوں،یونین آف این جی اوز آف سلامک والڈکو او آئی سی میں مبصر کی حیثیت حاصل ہے،عبدالرشید ترابی نے صدر آزاد کشمیرکا بھی شکریہ ادا کیاہے انھو ں نے اس پروگرام میں شرکت کی کہاہے کہ سردار مسعود خان نے ترکی کے لیے گراں قدرخدمات انجام دی ہیں،ترکی کے خلاف ہونے والی سازشوں کامقابلہ کیاہے،ترکی کا ساتھ دیاہے،عبدالرشید ترابی نے کامیاب ریفرنڈم پر طیب رجب اردوان کو بھی مبارک باد دی ،طیب رجب اردوان پوری امت کے ترجمان ہیں اور خاص کرکشمیراور فلسطین برما سمیت دیگر امت کے مسائل کے حوالے سے جاندار اور شاندار موقف اور جدوجہد کرتے ہیں،سیکولر ترکی کو اسلامی ترکی میں بدل دیاہے،کشمیرکے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کے قومی موقف کی حمایت کرتے ہیں اور دنیا کے ہرفورم پر کشمیریوں کی بات کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان مظالم اور ظلم تشد د سے اس تحریک کو ختم نہیں کرسکتا،ہندوستان کی 8لاکھ افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کیاہواہے اور ہر طرف فوجی انسانوں پر مظالم ڈھاتے نظرآتے ہیں کھیت اورفصیلوں کا آگ لگاتے نظر آتے ہیں،بستیوں کی بستیوں کو ختم کردیاہے،کشمیر امت کا حصہ ہیں نریندرمودی کشمیریوں کو مسلمان سمجھ کر شہید کررہاہے،ان حالات میں پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کرے اور ہندوستان کومظالم سے باز رکھے اور اس پر دباؤ بڑھائے کہ وہ کشمیریوں کو ان حق فراہم کرے۔ یونین آف این جی اوز آف اسلامک والڈ کے سربراہ علی کورت نے کہاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادایت ملنا چاہیے ترکی اس کی بھرپورحمایت کرتاہے،ترکی کے وزیر اعظم اور صدر اور عوام کشمیریوں سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں،ترکی میں آنے والے دنوں میں ایک عالمی کانفرنس کشمیرپر کریں گے جس میں دنیا بھر کے نمائندوں کو دعوت دیں گے،ہمارے قائد عبدالرشید ترابی نے تجویزدی تھی کہ کشمیرکانفرنس ترکی میں کی جائے جس طرح غزہ کے مسئلے پر کی گئی ہے اس تجویز کو ہمارے قائدین نے مان لیاہے اور مسئلہ کشمیرپر عالمی کانفرنس ہوگی جس کا افتتاح ترکی کے صدر طیب رجب کریں گے،انھوں نے کہاکہ اسلامی ممالک میں واحد ملک پاکستان ہے جس کے پاس ایٹمی صلاحیت ہے جس پر ہمیں فخر ہے،یہ ہم سب کی صلاحیت ہے،انھوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ باہمی اختلافات ،غربت اور جاہلیت کا ہے ،اس وقت دنیا متحد ہے مگر امت تقسیم ہے اور یہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے کہ ہم تقسیم ہوں تاکہ طاقت نہ بن سکیں،ہماری قرآن ایک قبلہ ایک اور نبی ایک پھر ہم کیوں تقسیم ہوں،ہماری طاقت ہمارے اتحاد اور اتفاق میں ہے،ترکی اپنے مسائل پر قابوپاچکاہے اور آگے بڑرہاہے،ترقی کررہاہے ،خود مغربی صحافی کہہ رہے ہیں کہ کمال اتاترک تو کافی پہلے فوت ہوچکاتھا مگر ترکی کے عوام نے آج کمال اتاترک کودفن کیاہے۔اس موقع پر راجہ خالد محمود اوردیگرنے خطاب کیا،،حریت کانفرنس کے قائد غلام محمد صفی ،تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی ،نورالباری،راجہ جہانگیر خان ،سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ ،الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر میاں عبدالشکور،الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاء الرحمان چوہان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔