{AF}
عبدالرشید ترابی اور فہیم کیانی کی راجہ ظفر الحق سے اہم ملاقات کشمیرسمیت اہم امور پرتبادلہ خیال {/AF}
اسلام آباد ( پ ر)مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرا لحق سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی کی سربراہی میں وفد تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور راجہ جہانگیر خان نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے راجہ ظفرالحق نے کہاکہ کشمیرسمیت دنیا میں جہاں بھی مسلما ن مظلوم ہیں ان کی مدد کرنا ان کے ساتھ ہمدردی کرنا ان کے مسائل حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکمران کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،آزادی کی منزل کے حصول تک وہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے راجہ ظفرا لحق کو برطانیہ میں کشمیرپرمجوزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی ۔