حکومت پاکستان آزاد کشمیرکو لوڈشڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے بجلی سستی فراہم کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان آزاد کشمیرکو لوڈشڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے بجلی سستی فراہم کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیرکو لوڈشڈنگ سے مستثنیٰ قراردیتے ہوئے بجلی سستی فراہم کرے،آزاد کشمیرسے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور ہوگی پورے کشمیرکے لیے صرف 350میگاواٹ کی ضرورت ہے،آزاد کشمیر میں طویل ترین لوڈشڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے،بچوں کے امتحانات ہیں،ہسپتالوں میں مریضوں ا ورڈاکٹروں کو شدید مشکلات کا سامناہے،صدرا ور وزیر اعظم آزاد کشمیروفاق اور واپڈا سے دوٹوک بات کریں،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر نریندرمودی نے جنگ مسلط کی ہوئی ہے اور کشمیریوں کو بے دریغ قتل کیا جارہاہے ،سکولوں کے اور کالجز کے بچوں اور بچیوں پر بدترین تشدد کرکے شہید کررہے ہیں،عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو اور شہ دے رہی ہے،انھوں نے کہاکہ ہمارے اباواجدا دنے کشمیرجہاد سے آزادکرواتھا اور باقی کشمیربھی جہاد سے ہی آزاد ہوگا بھارت جہاد کے سوا ورکوئی بات ماننے اور تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،بھارت کا اعلاج صرف جہاد ہے اور کشمیری جہاد کے تیار ہیں اور کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی اس دن سے ڈرے جب لاکھوں کشمیری جہاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ہتھیاراٹھا ئے میدان میں نکلیں گے ،پھر ہندوستان کایہ نقشہ نہیں رہے گا، ہندوستان کے اندر اور پاکستان بنے گے،انھوں نے کہاکہ عالمی اور اسلامی ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں بھارت نے اقوام متحدہ میں عہدکیاتھا کہ وہ کشمیریوں کو حق دے گا ،اگر بھارت عالمی برادری کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں ہے تو پھر عالمی برادری کشمیریوں کی مدد کرے تاکہ کشمیری طاقت کے زور پر آزادی حاصل کرسکیں،انھوں نے کہاکہ نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے کر جارہاہے ،ان حالات میں پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا،پاکستان میں صورت حال کا تقاضاہے کہ قومی یکجہتی پیداکی جائے ،پاکستان میں استحکام کشمیرکی آزادی کے لیے ضروری ہے،پاکستان کے قومی قائدین قومی یکجہتی پیدا کرنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں،پاکستان پر نہ صرف کشمیریوں کی بلکہ پوری ملت کی نظریں ہیں،اس لیے دشمنوں کے عزائم کا ایدارک بھی ہونا چاہے اور قومی یکجہتی بھی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان آزاد کشمیرکے لیے بجٹ میں صوبوں سے زیادہ حصہ دے تاکہ کشمیرمیں تعمیر وترقی کا عمل تیز ہوسکے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں سے زیادہ حصہ دیاجائے اور قدرتی وسائل میں بھی صوبوں سے زیادہ حصہ دیاجائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر