اصلی اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کا طریقہ کار درست کرنے کی ضرورت ہے،نور الباری

{AF}noor ul bari اصلی اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کا طریقہ کار درست کرنے کی ضرورت ہے،نور الباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و امیر حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان نور الباری نے کہا ہے کہ اصلی اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کا طریقہ کار درست کرنے کی ضرورت ہے جن لوگوں نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری کروائے ہیں وہی تصدیق کروا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے کہ جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کی جائے ۔ لیکن اس عمل میں ابھی تک شفافیت نظر نہیں آ رہی وہی فرد جس نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری کروائے تھے وہ ان ہی لوگوں کو دفتر بلا کر وہی جعلی سٹیٹ سبجیکٹ تصدیق کروا رہا ہے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے ۔ایک ایسی غیر جانبدار سیاسی جماعتوں کی کمیٹی ہو جس میں عدلیہ کا نمائندہ بھی شامل ہو وہ سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کرے تا کہ پتہ چل سکے کہ اصل سٹیٹ سبجیکٹ کس کی پاس ہے اور جعلی کس کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ سبجیکٹ کی تصدیق کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں تا کہ مہاجرین کو آگاہی ہو سکے کہ ان کے اسٹیٹ سبجیکٹ تصدیق کرنے کا عمل شروع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر بحالیات جعلی سٹیٹ سبجکٹس کے خاتمے اور اصل مہاجرین کو رجسٹر کرنے کا عمل شروع کروائیں تا کہ اصل مہاجرین کے مسائل حل ہوں جعلی لوگوں کو مہاجرین کی فہرستوں سے نکالا جائے چونکہ اس سے مہاجرین کی حق تلفی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت سابقہ دور میں ہونے والی کرپشن اور بے ضابگیوں کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر