{AF}
ﷲ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو انبیاء کے مشن کا فریضہ سونپاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہا ﷲ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو انبیاء کے مشن کا فریضہ سونپاہے،اس امت کو امت وسط کہاگیاہے جس کا کام اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر پوری انسانیت تک اﷲ کاپیغام پہنچانا ہے،تقویٰ ،جہاد اورایثار کے راستے پر چل کر اﷲ کی خوشنودی حاصل ہوسکتی ہے،اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں اور دین سے دوری کے باعث آج پوری امت انتشار کا شکار ہے اور مسائل میں گری ہوئی ہے،رابطہ عالمی اسلامی کی عالمی کانفرنس میں جاری ہونے والے قراردادمیں مطالبہ کیاہے کہ امت کے حکمران اﷲ کی طرف رجوع کریں،اﷲ کے دین کو نافذ کریں،قرآن کو آج پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم اس کے دیے ہوئے نظام کو بطور نظام حیات نافذ کریں،ان خیالات کااظہار انھوں نے جامع عبداﷲ بن عباس میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیرکو ہمارے اباؤ اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا،اسلام کے نام پر عظیم الشان قربانیاں دیں گئیں تھیں،اﷲ سے کیے ہوئے عہد سے بے وفائی کی توآج ہم مشکلات کا شکار ہیں،قائد اعظم علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق اسلامی نظیریے کی بنیاد پر بننے والے پاکستان میں قرآن وسنت کا نظام غالب ہوتا تو آج ہم دنیا کی سپر طاقت ہوتے،آج پوری دنیا میں مسلمانوں کالہو پانی کی طرح بہایا جارہاہے،امریکہ نے افغانستان میں جو بم حملہ کیاہے اس کی مذمت کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں نریندرمودی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں،قابض افواج نے کشمیرمیں مظالم کی انتہاکردی ہے،مقبوضہ کشمیرقتل گاہ بناہواہے،قابض افواج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہیں،فلسطین میں بیت المقدس کی بے حرمتی اور قابض اسرائیلی افواج فلسطینیوں کا خون بے دردی سے بہارہی ہے،شام عراق اوربرما میں مسلمانوں کو جانور وں سے بھی بدترقراردے کر قتل کیا جارہاہے،ان حالات میں امت کو چاہے وہ حکمران ہوں یا عوام ہوں اﷲ کی طرف رجوع کرنا ہوگا امت واحدہ بن کر اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،دنیا کو قتل گاہ سے نکال کر امن کا گہواہ بنا نا ہوگا،آج پوری انسانیت جس نظام کی تلاش میں وہ ن نظام مسلمانوں کے پاس ہے ،اسلام کانظام نافذ ہوگا تو اﷲ کی رحمت نازل ہوگی پھر زمین بھی سونا اگلے گی آسمان سے بھی رحمت برسے گی،پھر فرشتے نصرت کے لیے اتریں گے ،وہ کردار امت کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ آج پاکستان اور آزاد کشمیرمیں گستاخ سر اٹھارہے ہیں،حکومت پاکستان 73کے آئین کے مطابق ایسے لوگوں کو سزادے تو پھر معاشرے میں انتشار پیدا نہ ہو،ریاست کو کمزوری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتے اور قانون کے مطابق اس طرح کے افراد کے خلا ف بروقت کارروائی کرنی چاہیے ،ناموس رسالت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے مسلمان کتنا ہی کمزور اعمال والا ہو وہ اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کرسکتا۔