گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،مولانا عبدالسمیع

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkگلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،مولانا عبدالسمیع{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ تاریخی اور جغرافیائی اعتبار سے گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ رہا ہے اس لیے 70سالوں سے پاکستان کے آئین میں شامل نہیں ہوسکا ،جماعت اسلامی آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی اور سیاسی حقوق کی حمایت کرتی ہے ا س لیے کہ اس اعتبار سے 70سالوں میں سب سے زیادہ محرومیاں گلگت بلتستان کے عوام نے اٹھائیں ہیں جماعت اسلامی ریاست کی وحدت کی علمبردار جماعت ہے جماعت اسلامی نے لوگوں کے درمیان اتحاد اور یگانگت کے لیے ،گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے لیڈنگ رول ادا کیا ہے ،آج اس نازک موقع پر اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض آزادکشمیر کے سیاسی قائدین نے گلگت بلتستان کے حقوق کے خلاف بات کرنا اپنا وطیرہ بنایا ہے اور گلگت بلتستان کے بھی بعض سیاسی راہنماؤں کو کشمیر کے خلاف بات کرنا اپنی عادت بنا رکھی ہے اس سے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیان دوریاں پیدا ہوں گئیں جس کے دونوں خطوں کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی عروج پر ہے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اپنا آج ہمارے کل پر قربان کررہے ہیں اس وقت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے حکمرانوں اور سیاسی قائدین کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی پشتیبانی کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر اختلافات کو ابھارنا اور مسئلہ کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،جماعت اسلامی کا اول روز سے یہ موقف رہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچائے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق دئیے جائیں اور مشترکہ کونسل کے ذریعے دونوں آزاد خطوں کو آپس میں مربوط کیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر