مغربی استعمار دنیا کو میدان جنگ اور اسلام امن کا گہوارہ بنانا چاہتاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مغربی استعمار دنیا کو میدان جنگ اور اسلام امن کا گہوارہ بنانا چاہتاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مغربی استعمار دنیا کو میدان جنگ اور اسلام امن کا گہوارہ بنانا چاہتاہے،مقبوضہ کشمیرکے اندر بھارت کشمیریوں کالہو پانی کی طرح بہارہاہے ،سکول کے بچوں کو پکڑ کر بدترین تشدد کرکے ان کو شہید کیا جارہاہے،رات کے اندھیروں میں کریک ڈاؤن کرکے بدترین مظالم ڈھارہاہے،عالمی برداری کی خاموشی بھارت کو اور شہ دے رہی ہے،بھارت ان مظالم سے باز نہ آیااور عالمی برادری نے خاموشی کا روزہ نہ توڑ اتو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے تمام جماعتوں اور بیس کیمپ کی حکومت سے مشاورت کے بعد منحرس سیز فائر لائن توڑ دیں گے،اس کی تمام ترذمہ داری نریندرمودی اور عالمی برادری پر ہوگی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے کلتہ دعوۃ مظفرآباد کے زیر اہتمام دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرشیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ اعظم الشان درس گاہ کرنل رشید عباسی مرحوم اور الیف الدین ترابی مرحوم نے قائم کی تھی،جو آج تنا آور درخت بن چکاہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قرآن کے پیغام کو دنیا میں عام کرنے سے روشنی پیدا ہوگی،نبی ﷺنے قرآن کے آفاقی نظام عدل اور مساوات قائم کیاتو فوج در فوج لوگوں نے اسلام قبول کیا،ہمارے نظام کو المیہ ہے کہ انگریزی تعلیم کے لیے تو بجٹ میں رقم مختص ہوتی ہے مگر قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں ایک روپے بھی مختص نہیں ہوتا،وزیر اعظیم راجہ فاروق حیدر دینی درس گاہوں کے لیے بجٹ میں نصف ارب روپے مختص کریں تو مسائل کم ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ دین کی تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،آج سوشل میڈیا میں توہین رسالت کے واقعات ہم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،پاکستان میں شوکت عزیز صدیقی نے جس جرات کے ساتھ ان کے تدارک کے احکامات،وابستہ ہوجائیں،اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیے اس سے پوری قوم کے سرفخر سے بلند ہوئے ہیں،انھوں نے کہاکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یلغار ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم چلائے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلایا جائے ،سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے،میاں نواز شریف خود دنیا کے اہم ممالک کے دارلحکومتوں کا دورہ کریں،تحریک آزادی میں فیصلہ کن کردار بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت کا ہوگا۔ جماعت اسلامی پاکستان پنجاب کے امیر میاں مقصود نے کہاکہ قرآن عظیم الشان کا یہ معجزہ ہے کہ لاکھوں انسانوں کے سینوں میں محفوظ ہے اور آج اس با برکت تقریب میں بچوں کے سینوں میں ایک ایک لفظ محفوظ ہواہے جن کی ہم دستار بندی کررہے ہیں،قرآن نے ہی عوام کے لیے شاندار انظام عدل دیا اور شاندار مساوات قائم کی ،ایسا عدل اور مساوات اور کوئی نظام نہیں دے سکا،امت آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وہ قرآن سے دور کے باعث ہے،امت میں باہم اتفاق اور اتحاد نہ ہونے کے وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں گاجر مولی کی طرح کاٹے جارہے ہیں،فلسطین میں کشمیرمیں ،برما شام ہر جگہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے،ان مسائل سے نکلنے کاواحد راستہ ہے کہ ہم قرآن وسنت سے وابستہ ہوجائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر