مرکزی شوریٰ کا گلگت بلتستان کے لوگوں کی حقوق کی بھرپور حمایت کا اعلان

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمرکزی شوریٰ کا گلگت بلتستان کے لوگوں کی حقوق کی بھرپور حمایت کا اعلان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانو ن ساز اسمبلی عبدالرشیدترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں گلگت بلتستان پر قرار متفقہ طور پر منظور کر لی گئی قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس گلگت بلتستان کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے،جماعت اسلامی نے اول روز سے گلگت بلتستان کے لیے تمام حقوق مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچائے بغیر دینے کی جدوجہد کی ہے ۔ یہ اجلاس اظہار کرتا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر ایک وحدت ہے اور گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا جز لاینفق ہے کشمیر کی آزادی کی تحریک عروج پر ہے مقبوضہ کشمیر مں کشمیریوں نے قربانیوں کی لازوال مثال قائم کی ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت مل کررہے گا اور پورا کشمیر کو آزاد کروا کر پاسکتان کا حصہ بنایا جانا ہماری جدوجہد کا محور ہے لہٰذا جوجہد کشمیر کے اس نازک مرحلے میں گلگت بلتستان آزادکشمیر اور پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کی پشت پر کھڑے ہیں۔ مرکزی شوریٰ کا یہ اجلاس گلگت بلتستان کے لوگوں کی حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو آزادکشمیر سے بھی بڑھ کر حقوق دئیے جائیں ،صوبائی سٹیٹس کے بجائے دونوں آزاد خطوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کر کے صدر،سپریم کورٹ اور کونسل کو مشترکہ فورم بنا کر دونوں علاقوں کی اسمبلیوں کو با اختیار بنایا جائے تا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو تقویت مل سکے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر