{AF}
تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کا کردار فیصلہ کن ہو گا ، عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کا کردار فیصلہ کن ہو گا ،رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس کے موقع پر 150ممالک کے مندوبین نے شرکت کی جنہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تازہ صورت حال سے آگاہ کیا انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی ایک جائز بر حق تحریک کی ہر فورم پر حمایت کریں گے ،عالمی سطح پر موافق حالات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے سفارتی مہم کو تیز کیا جائے اور حکومت پاکستان فی الفور OICکا سربراہی اجلاس بلا ئے ،جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق فراہم کیے جائیں اس علاقہ کے آئینی اسٹیٹس میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان،نائب امراء شیخ عقیل الرحمان،نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،راجہ جہانگیر،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ایک مرحلے میں کروائے جائیں اور چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں کرائے جائیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی بات سننا چاہتی ہے ہندوستان کو دنیا میں کوئی ایک ملک بھی نہیں ملا جو اس کے موقف کو تسلیم کرے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے،ہندوستان کے تمام ظلم وجبر کے باوجود کشمیری میدا ن میں ڈٹے ہوئے ہیں شہداء کے مقدس لہو کا تقاضا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو مضبوط کیا جائے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران ،کارکنان اپنی دعوت کو ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اچھی شہرت کے حامل افراد کو جماعت میں شامل کریں اپنی تنظیم کو پولنگ اسٹیشن اور وارڈ کی سطح پر منظم کریں ،انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور میرٹ کی بالادستی ہمارا مشن ہے کارکنان عوام کے ترجمان بن کر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔