مقبوضہ کشمیرمیں گرنے والے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بھارت سے حساب لیں گے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیرمیں گرنے والے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بھارت سے حساب لیں گے، عبدالرشید ترابی{/AF}

راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں گرنے والے کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بھارت سے حساب لیں گے،د نیا میں کوئی چھوٹے سے چھوٹا ملک ایسا نہیں ہے جو بھارت کے موقف کی حمایت کرتاہو،رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے150مندوبین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ،سب نے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کے موقف کی تائید کی،عالمی کانفرنس میں حکومتوں کے نمائندے،اہل دانش،سفراء بھی شامل تھے،مصر ،سوڈان،ترکی اور پاکستان کے حکومتی نمائندے بھی موجود تھے،پوری امت مسلمہ کے نمائندہ لوگ اس مقدس مشن میں ہمارے پشتیبان ہیں ،ان خیالات کااظہار انھوں نے سجاد شہید پریس کلب باغ صدور،طاہر عباسی اور افرازگردیزی کو دیے گئے انٹرویومیں کیا،انھوں نے کہاکہ کے ہندوستان کے علماء کے وفد نے نریند رمودی کے مسلم کش اقدامات کو بے نقاب کیا یہ پہلی مرتبہ ہوا اور بتایا کہ دینی اقدار کو طاقت کے زور ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ،او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نعیم خان سے ملاقات ہوئی اور مطالبہ کیا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زیادہ بھرپور تعاون کرے،اس سلسلہ میں ایک خصوصی سربراہی اجلاس بلایا جائے اس حوالے سے امداد کے لیے او آئی سی ریلیف فنڈ قائم کرے،کشمیری طلبہ کے لیے ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں مسائل بڑھ گئے ہیں ان کے وظائف اور OICایک فیکٹ فائینڈنگ مشن بھیجے،سعودی عرب اہم شہروں میں تقریبات ،استقبالیہ جات میں شرکت ،سعودی حکومت کے اہم عہدیداروں سے ملاقات،پاکستانی سفیر سے ملاقات کر کے وہاں کمیونٹی کی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ، سفر میں سعودی عرب کے دانشوروں سے الگ نشت ہوئی اور بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ حکمت عملی پاکستان اور مسلم دنیا کے خلاف اس پر متوجہ کیا ،اگر پاکستانی حکومت تحریک کرے تو او آئی سی مسئلہ کشمیر پر خصوصی سربراہی اجلاس طلب کرسکتی ہے گلگت بلتستان کے حوالے سے بیرون ملک کمیونٹی میں بھی بڑا اضطراب پایا جارہا ہے حکومت پاکستان اس حوالے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرے کوئی تجاویز ہیں وہ کشمیری مسلمہ قیادت کو اعتماد میں لے اور فوری مشاورت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرے تا کہ موجودہ نازک حالات میں غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے ،اس وقت کشمیری اور پاکستانی قیادت کے درمیان غلط فہمی نقصان دہ ہو سکتی ہے اس وقت ایک پیج پر ہونا چاہیے ،تا کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی ابہام نہ ہو،حکومت آزاد کشمیر درست میں آگے بڑھ رہی ہے،تعلیم کے شعبہ میں بہتری PSCکی تشکیل نو اور میرٹ کی بالادستی ،عدالتوں میں میرٹ پر تعنیاتیاں اور پروموشن ،کابینہ کا حجم کم رکھا گیا ہے لوٹ مار کے کلچر کو کم کرنے کی کوشش ،لوگوں کے مسائل اور توقعات بہت زیادہ ہیں سرکاری ڈھانچے میں ملازمتوں کے لیے باعزت روزگار کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے تعلیمی اداروں کی تعمیر ،زرداری دور میں جو فنڈز منتقل ہوئے انہیں واپس کیا جانا چاہیے ،قدرتی وسائل اور ہائیڈرل سمیت دیگر منصوبوں میں آزادکشمیر کو دیگر صوبوں سے زیادہ حصہ دیا جائے ،بیرون ممالک سرمایہ کار آنا چاہتے ہیں ان کے لیے ماحول مزید سازگار کرنے کی ضرورت ہے ،حیات خان کی طرح ٹیکس فری زون بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاری ہو اور لوگوں کو روزگار ملے،سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول دینے کی ضرورت ہے ،سعودی عرب سے Skilledلوگ اب واپس آئے ہیں انہیں کھپانے کے لیے ہوم ورک کی ضرورت ہے حیات خان نے 10سال کے لیے ٹیکس فری کیا تھا اس طرح بجلی سستی کی جائے اور آزاد خطہ کو ٹیکس فری زون قائم بنایا جائے۔ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں ہے آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔اقوام امتحدہ کے روڈ میپ کے مطابق اہداف طے کیے جائیں،او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے بعد سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو اٹھایاجائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر