تعلیم کو ترجیح بنائے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں ہوسکتیں، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodتعلیم کو ترجیح بنائے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں ہوسکتیں، رفعت عزیز{/AF}

تتہ پانی( پ ر)جماعت اسلامی کی ممبرقانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ تعلیم کو ترجیح بنائے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں ہوسکتیں،دنیا کے امتحان اور آخرت کی کامیابی کے لیے بھی اساتذہ اور والدین نے بچوں کی تعلیم اور تربیت کا بندوست کرنا ہے،سیز فائر لائن سے ملحق آبادی کشمیراورپاکستان کی دفاعی فصیل ہے،یہاں کے عوام جس طرح بھارتی جارحیت کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ان کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سیز فائر لائن کے قریب آبادی کے مسائل ترجیح بنیادی پر حل ہونے چاہیے،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں کے لیے خصوصی مراحات کا اعلان کیاہواہے جو خوش آئند ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے نیشنل سائنس کالج کی سالانہ رزلٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،کالج کے پرنسپل حافظ حفیظ لرحمان ،مسلم لیگ ن کی خواتین سیکشن کی ایڈیشنل سیکرٹری سائقہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہاکہ کشمیری آزادی کی تحریک کو جاری رکھے ہوئے ہیں ابھی ہماری آزادی ادھوری ہے نوجوانوں کو اس تحریک سے آگاہ رکھنا اور ان کو کشمیرکے بارے میں بتانا ساتذہ اور والدین کی ذمہ داری ہے،کشمیرہمارے نصاب کا حصہ نہیں ہے اس لیے بچے کشمیرسے آگاہ نہیں ہیں ان کو آگاہی دینا وقت او رحالات کا تقاضاہے۔انھوں نے کہاکہ کشمیرکو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے،انھوں نے کہاکہ حکومت اچھے پرائیوٹ سکولز اورکالجز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جس طرح پنجاب اور دیگر دنیا کے ممالک میں ہے،یہ سکولز اور کالجز حکومت کے بوجھ کو کم کرتے ہیں،اس موقع خطاب کرتے ہوئے محمودا لحسن چودھری نے کہاکہ بچوں کو قران وسنت سے چوڑنا ہوگا،عوام کو بیدار ہونا ہوگا،قرآن وسنت کی تعلیم کا اہتمام بچوں کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ پورے شعور اورآگاہی کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھیں تو معاشرے اور ریاست کے لیے مفید ہوں گے،کالج کے پرنسپل حافظ حفیظ لرحمان نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قربانیاں پوری قوم کو یاد ہیں بنگلہ دیش میں آج بھی جماعت اسلامی قائدین کو پاکستان اور نظریہ پاکستان سے محبت کے سز اکے طورپر پھانسیاں دی جاری ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر