{AF}
حرمین شریف اور مسلمانوں کے دفاع کے لیے سعودی حکومت کی کاوشوں سے تشکیل پانے والاعسکری اتحاد وقت کی آواز ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
دمام ،الخبر( پ ر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیروممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حرمین شریف اور مسلمانوں کے دفاع کے لیے سعودی حکومت کی کاوشوں سے تشکیل پانے والاعسکری اتحاد وقت کی آواز ہے،امت مسلمہ بھی نیٹوطرز کا عسکری اتحاد قائم کرکے دفاع اور کرنسی ایک کرے یہ وقت اور حالات کا تقاضاہے،جنرل راحیل شریف کی سربراہی ہمارے لیے بڑا عزاز ہے،اس عسکری اتحاد کی تشکیل قابل تحسین ہے ،کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں اس طرز کے عسکری اتحاد معاون وممدہوں گے،حرمین شریف کا دفاع اور حفاظت ہر مسلمان کی ایمانی ذمہ داری کشمیری ہزاروں مرتبہ ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم کرچکے ہیں،نریندرمودی جب بھی مقبوضہ کشمیرجائے گا اس کے خلا ف ریفرنڈم ہوگا،ان خیالات کااظہارانھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رفعت رشید عباسی سمیت دیگر قائدین موجود تھے،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے تاریخ ساز قربانیاں پیش کیں ہیں اور کررہے ہیں،ہندوستان کی قابض افواج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے بدترین استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں،مگر کشمیر ی ان کے سامنے سییہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں،کشمیری شہداء کاخون ہم پر قرض ہے،کشمیری امت کا حصہ ہیں ان کی امت مسلمہ سے توقعات وابستہ ہیں،سعودی عرب میں مقیم کشمیری اور پاکستان کشمیری شہداء کے خاندانوں کوبھی اپنے خاندان کا حصہ سمجھیں ،حرمین کے قریب ہونے کا فائدہ اٹھاکر اپنی عبادات کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے لیے دعائیں کریں،انھوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتبانی کی ہے حق خوداردیت کی حمایت کی ہے،زلزلہ اور سیلاب کے موقع پر کشمیریوں کی بے پناہ مدد کی ہے اور آج بھی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے چل رہے ہیں،باقی ممالک کی این جی اوز موٹو سیشن کرکے چلیں گئیں مگر سعودی عرب اور رابطہ عالم اسلامی آج بحالی کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں،ہم ان کی خدمات کو تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی پوری دنیامیں فلیش پوائنٹ بنی ہے،دنیا نے تسلیم کیاہے کہ یہ کشمیریوں کی اپنی آزادی کی تحریک ہے اس میں کوئی بیرونی طاقت ملوث نہیں ہے،یہ بڑی کامیابی ہے،انھوں نے کہاکہ اس فیصلہ کن مرحلے پرکوئی ایسا اقدام نہ کیاجائے جس سے تحریک کو نقصان پہنچانے کااندشہ ہو،گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں،جماعت اسلامی نے جس قدر گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اتنی جدوجہد خود گلگت بلتستان کی سیاسی پارٹیوں نے نہیں کیں،جماعت اسلامی نے درجنوں آل پارٹیز کانفرنسز،سیمینارز،مظاہرے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں،اس لیے ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے حق میں ہیں بلکہ ہمارا موقف ہے کہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق دیے جائیں،قدرتی وسائل میں بھی ان کا حق دیاجائے اور مرکزی حکومت بھی ان کو زیادہ حق دے،گلگت بلتستان کے آئینی اسٹیٹس کو تبدیل نہ جائے اس سے ہندوستان کو جواز ملے گا اور وہ دنیا کو گمراہ کرے گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی اصلاح احوال کے حوالے سے جہاد کررہی ہے کشمیرکی آزادی اور اصلاح احوال ہمارا ہدف ہے۔عدل انصاف کا قیام میرٹ کی بحالی رشوت اور سفارش کا خاتمہ اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔