نسل نوکا درخشاں اور روشن مستقبل زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے ،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodنسل نوکا درخشاں اور روشن مستقبل زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے ،رفعت عزیز {/AF}

کوٹلی،گواں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون سازاسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ نسل نوکا درخشاں اور روشن مستقبل زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے ،دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک رکھا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے تا کہ مسلمان انجینئر ز ،ڈاکٹرز اور معاشرے کے افراد قوم کی خدمت کر سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول گواں میں سالانہ رزلٹ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری ،صدر معلم محمد اختر،چوہدری لعل محمد،حاجی یونس،پروفیسر محمد یونس،عبدالصمد،صوبیدار محمد شریف،طاہر لطیف ایڈووکیٹ،پروفیسر محمد سلیم،سجاد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہا کہ اساتذہ والدین اور طلبہ یہ تینوں مثلث ہیں اور تینوں کا اپنے اپنے دائروں میں بڑا بنیادی اور اہم کردار ہے تنہا نہ تو والدین اچھے نتائج دے سکتے ہیں اور نہ ہی اساتذہ ،بچوں کا کردار بھی اہم ہے ،اساتذہ اور والدین مل کر نسل نو کو تعلیم اور تربیت کا انتظام کریں تو معاشرہ اور ریاست ترقی کرے گی ،انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں تعلیمی اداروں میں جس طرح سیاسی مداخلت کی گئی میرٹ کو پامال کر کے نا اہل لوگوں کو بھرتی کیا گیا اس کے نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے ،موجودہ حکومت کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا جو اقدام کیا ہے اس سے بہتر نتائج نکلیں گے ،نوجوانوں کے اندر مایوسی کا خاتمہ ہوا اور امید کی کرن پیدا ہوئی اس موقع پر رفعت عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے کشمیری بھائیوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کرکے مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنادیا ہے آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار بیس کیمپ اور حکومت پاکستان کا ہوگا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے کہا کہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے 100فیصد نتائج حاصل کیے ہیں ایسی ہی محنتی ٹیم موجود رہی تو ہماری نوجوان نسل تعلیم سے آراستہ ہو گی اس موقع پر صدر معلم محمد اختر نے سکول کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا او ر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محنت سے سکول کو اور آگے بڑھائیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر