کشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں اور پانچ لاکھ شہداء پیش کرچکے ہیں،نورالباری

{AF}noor ul bariکشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں اور پانچ لاکھ شہداء پیش کرچکے ہیں،نورالباری{/AF}

اسلام آباد،پشاور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ نریندرمودی یاد رکھیں کشمیریوں نے آزادی کا فیصلہ کیاہواہے،کشمیری اپنی آزادی کے لیے لڑرہے ہیں اور پانچ لاکھ شہداء پیش کرچکے ہیں،نریندرمودی کشمیرکی سڑکوں پر سونا بھی بچھادیں کشمیری قبول نہیں کریں گے،بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا،مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم راجہ فاروق حید رخصوصی توجہ دیں،سابق ادوار میں جو بے قاعدگیاں ہوئیں ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،کشمیرکالونیوں میں مسائل آج تک موجود ہیں،جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کرکے اصلی کشمیریوں کو اسیٹ سبجیکٹ جاری ہونے چاہیے،مہاجرین کے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے کسی کے رحم وکرم نہیں مہاجرین کو نہیں چھوڑیں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے اراکین جنرل کونسل اور اپنے دورہ پشاور کے دوران میں مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مہاجرین شدید مشکلات کاشکار ہیں ان کے مسائل حل ہونے چاہیے انھوں نے مہاجرین کو کہاکہ وہ کشمیرکے سفیر بن کراپنا کردارادا کریں پاکستان کی سیاست میں کشمیریوں کااہم کردارہے اپنے اس کردار کو بروکار لاکر اپنے مسائل بھی حل کروائیں اور آزادی کی منزل کے حصول کے لیے بھی کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اور نریندرمودی کے دورہ کشمیرکے دوران میں کشمیریوں نے تاریخ ساز ہڑتال کرکے ریفرینڈم کردیاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر