حکومت پاکستان کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم منظم کرے ،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanحکومت پاکستان کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم منظم کرے ،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں خون کی ہولی کھیل رہاہے،لوگوں کے گھروں کو بمبوں سے اڑارہاہے،آج بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم احتجاج منایا جائے گا،عوام اس میں بھرپور انداز سے شریک ہوں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے بھارت مظالم سے آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم منظم کرے ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کے اداروں کو متحرک کرے،او آئی سی کے وفد کا دورہ مظفرا ٓباد خوش آئند ہے یہ وفد مقبوضہ کشمیربھی جاکر ہندوستانی مظالم کاخود جائزہ لے ،اگر ہندوستان او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیرنہیں جانے دیتا تو تمام او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کو معاشی ،سیاسی اور اسفارتی بائیکاٹ کریں،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اس فیصلہ کن مرحلے پر گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کو تبدیل نہ کرے بلکہ یہاں کے عوام کو صوبوں سے زیادہ حقوق دے،گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جتنی جدوجہد جماعت اسلامی نے کی شاہد خود گلگت کے عوام نے بھی نہیں کیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کو جواز ملے گاوہ پوری دنیا کوگمراہ کرے گا ہندوستان کو ایسا کوئی جواز فراہم کرنے سے گریز کیا جائے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام کوقدرتی وسائل اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں سے زیادہ حقوق دیے جائیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر