جماعت اسلامی اور اس کی بردار تنظمیں باقی جماعتوں کو ساتھ ملا کر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی اور اس کی بردار تنظمیں باقی جماعتوں کو ساتھ ملا کر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں،نورالباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے اعلان کیاہے کہ آج بعد از نماز جمعہ پورے آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظمیں احتجاج کریں ،علماء کرام اپنے خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیراور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے بات کریں،جماعت اسلامی اور اس کی بردار تنظمیں باقی جماعتوں کو ساتھ ملا کر بھارت کے خلاف آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں،کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں آزاد کشمیرگلگت بلتستان پاکستان اور پوری امت ان کے شانہ بشانہ ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء نورالباری نے حریت رہنما فیض نقشبندی کی والدہ کی وفات پر ان کے ہاں جاکر اظہار تعزیت کیا اور اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کشمیری آزادی کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری امت ان کے ساتھ ہے،نورالباری نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہاہے،چند دن قبل بھارتی افواج نے بڈگام میں جس طرح بمبوں سے گھروں کو اڑایا اور نہتے کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا عالمی برادری کے سوالیہ نشان ہے،پلیٹ گنوں جیسے ممنوع ہتھیاروں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے ان کو معذور بناکررہاہے بچوں خواتین کی بے حرمتی کررہاہے ان حالات میں ہمیں آگے بڑھ کر اپنے بھائیوں کی مدد کرنی ہوگی،حکومت پاکستان اور بیس کیمپ کو اپنے حصے کاکردار ادا کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اور آئینی حقوق دیں اور اس کو مسئلہ کشمیرکے حوالے سے یہ تاثر دینا کہ یہ رکاوٹ ہے کہ درست نہیں ہے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق صوبوں سے بڑھ کر دیں تاکہ یہ رول ماڈل بنیں،جماعت اسلامی واحدت کی علامت ہے تقسیم اور ضرب کو نہیں مانتی ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک نے ایک نئی لہر لی ہے اور نئے جذبے اور ولولے سے عوام سڑکوں پر ہیں بھارتی افواج اس تحریک کو کچلنے کے لیے بدترین مظالم ڈھارہی ہے قائدین حریت سید علی گیلانی اور دیگر نماز جمعہ تک ادانہیں کرسکتے اور مساجد بند ہیں مذہبی آزادی تک میسر نہیں ہے ،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیریوں کو طاقت کے بل پر غلام نہیں رکھ سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر