ہندوستان نے اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک کر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر لیا ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariہندوستان نے اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک کر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر لیا ہے،نورالباری {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ ہندوستان نے اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک کر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر لیا ہے،اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو فوجی چھاونی اور جیل میں تبدیل کررکھا ہے فوج کو لا محدود اختیارات دے رکھے ہیں جن کی آڑ میں وہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر قابض بھارتی فوجی پیلٹ گنوں سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کررہی ہے خواتین کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کا بازار گر م کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی اور اسلامی ممالک کو اس کا نوٹس لینا چاہیے انسانی حقوق اور جمہوریت کے چمپین یہاں کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد مودی او ر اس کی پارٹی نے گجرات میں پھر مسلم کش فسادات شروع کروا دئیے ہیں صوبوں اور ریاستوں میں متشدد لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے جو اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مسلمانوں کے خلاف ایک اور قتل و غارت کی لہر شروع ہو نے والی ہے عالمی برادری اس کا بھی نوٹس لے اور ہندوستان پر دباؤ بڑھائے کہ وہ انسانیت اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات سے باز رہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر