نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن پوری قوم کا اثاثہ ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemنوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن پوری قوم کا اثاثہ ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والا ادارہ ریڈ فاؤنڈیشن پوری قوم کا اثاثہ ہے ریڈ فاؤنڈیشن آزاد کشمیر اور پاکستان میں امت کی خدمت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،مستقبل کے چیلنجز سے نمبرد آزما ہونے کے لیے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے ا ن خیالات کااظہار انہوں نے ریڈفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گرلز کالج پلندری اور ہائی سکول اوری بارل میں رزلٹ تقریب اور یوم والدین کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیڈٹ کالج پلندری کے پرنسپل برگیڈئیر (ر) خورشید ،ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن عمیق ،سردار قدیر اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اس لیے اب ہمارے نوجوانوں کا مقابلہ ضلعوں کشمیر اورپاکستان تک محدود نہیں ہے بلکہ عالمی مقابلہ درپیش ہے اور ہمیں اپنے نوجوانوں کو عالمی معیار کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرے جو اچھے نتائج دے رہے ہیں اس موقع پر برگیڈئیر (ر) خورشید نے کہا کہ ریڈفاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر