مادر علمی جامعہ پنجاب میں کلچرل ڈے پر غنڈوں کا طالبات پر حملہ قابل مذمت ہے ،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmood مادر علمی جامعہ پنجاب میں کلچرل ڈے پر غنڈوں کا طالبات پر حملہ قابل مذمت ہے ،رفعت عزیز{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ مادر علمی جامعہ پنجاب میں کلچرل ڈے پر غنڈوں کا طالبات پر حملہ قابل مذمت ہے حکومت پنجاب فوری طور پر ایسے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے جو تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ماحول کو پراگندہ کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سابق ایم این اے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی ممبر سمعیہ راحیل قاضی پر حملہ باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے نوجوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس جامعہ میں طالبات کے لیے موافق ماحول پیدا کرتے رہے ہیں شر پسند عناصر نے ہمیشہ سازش کی کہ اس جامعہ میں تعلیم حاصل کرنے والوں کو کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں لیکن جمعیت نے ہر دور میں قربانی دے کر جامعہ کے ماحول کو پاکیزہ رکھا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں حملہ پاکستان کی تمام جامعات میں حملہ تصور کیا جانا چاہیے اور یہ ساری جامعات کے لیے لمحہ فکریہ ہے انہو ں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم سے محروم اور دور رکھنے والے عناصر اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر