چین نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کی حمایت کی ہے اہل کشمیر چین کے شکر گزار ہیں ،نورالباری

{AF}noor ul bariچین نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کی حمایت کی ہے اہل کشمیر چین کے شکر گزار ہیں ،نورالباری {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کی حمایت کی ہے اہل کشمیر چین کے شکر گزار ہیں ،سی پیک میں بھی کشمیر کو شامل کر کے بہتر اقدام کیا گیا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی ،آئینی اور بنیادی حقوق فراہم کرے ،تحریک آزادی کشمیر نا زک مرحلے میں ہے کشمیر ی قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں اس مرحلے پر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا تحریک آزادی کشمیر کے لیے زہر قاتل ہو گا ،حریت کانفرنس نے جس تشویش کا اظہار کیا ہے ہم ان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 1940ء میں جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی تب سے نظریہ پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا 19جولائی 1947ء کو پاکستان بننے سے قبل اپنی وابستگی کا اظہار مجوزہ پاکستان سے کیا آزاد کشمیر کے ایکٹ میں بھی یہ شق شامل ہے جو فرد الحاق پاکستان پر یقین نہیں رکھتا وہ آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہیں ہے یہ ساری جدوجہد الحاق پاکستان ہی کے لیے کی جا رہی ہے اس لیے حکومت پاکستان عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کرے جس سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچے اور کشمیر کی وحدت پارہ پارہ ہو جائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وسائل اپنے صوبوں سے بھی زیادہ فراہم کرے تا کہ یہ خطے رول ماڈل بن سکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر