تحریک آزادی کشمیربیس کیمپ کے فیصلہ کن کردارسے ہی منزل مقصود سے ہمکنار ہوسکتی ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariتحریک آزادی کشمیربیس کیمپ کے فیصلہ کن کردارسے ہی منزل مقصود سے ہمکنار ہوسکتی ہے،نورالباری{/AF}

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ تحریک آزادی کشمیربیس کیمپ کے فیصلہ کن کردارسے ہی منزل مقصود سے ہمکنار ہوسکتی ہے،کشمیری اپنے مسئلے کو موثر انداز سے عالمی فورمز پر پیش کرسکتے ہیں اس کا اہتمام ہونا ضروری ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے وسائل اور آئینی ترامیم کے حوالے سے جو بات کی ہے جماعت اسلامی اس کی حمایت کرتی ہے،گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور آزاد کشمیرکے وزیر اعظم نے آئینی صوبے کے حوالے جو موقف اختیار کیاہے کہ مسئلہ کشمیرکو متاثر کیے بغیر آئینی حقوق ملنے چاہیے ہم اس کاخیر مقدم کرتے ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کے لیے وسائل فراہم کرے یہ خطہ جنتا ترقی کرے گا اس کے مسائل حل ہوں گے تو یہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کے لیے رول ماڈل بنے گا،آزاد خطے کا رول ماڈل بنا تحریک آزادی کے لیے تقویت کا باعث ہوگا،انھوں نے کہاکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے اسیٹ سبجیکٹ جو جعلی طور جاری ہوئے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے مہاجرین کے میں سیکمیوں میں جو بے قاعدگیاں ہوئی ہیں ان کو نوٹس لیا جائے اور غیر معیار ی کام ہوئے ہیں ان کے بارے میں بھی تحقیقات ہونی چاہیے انھوں نے کہاکہ وزیر بحالیات خود ان سکیمیوں کی نگرانی کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیرنے مہاجرین کے حوالے سے اصلاح احوال کا وعدہ کیا تھا اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،مہاجرین میں جو کمیونٹی سنٹر ،چار دیواری اور پانی کی سیکمیں دی گئیں تھیں ماضی میں ان کی شفافیت بھی ایک سوالیہ نشان ہے،انھوں نے کہاکہ مہاجرین کی سکیمیوں کی مانٹرنگ کا جو نظام ماضی میں تھا وہ بھی سوالیہ نشان ہے اس نظام کو بہتر کرنے کے لیے یہان بھی مانٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے،مہاجرین کے حلقوں میں صرف ایم ایل ایز کے ذریعے ہی تعمیر وترقی کے کام کرنے کی بجائے جس طرح آزاد کشمیرمیں نظام ہے اسی طرح کا نظام مہاجرین میں بھی بنایاجائے تاکہ مہاجرین کے مسائل بھی حل ہوں،انھوں نے کہاکہ مہاجرین شدید مسائل کا شکار ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر