حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر آزادی کاواضح روڈ میپ دیں،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت پاکستان اور آزاد کشمیر آزادی کاواضح روڈ میپ دیں،محمد غالب{/AF}

حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر آزادی کاواضح روڈ میپ دیں،محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں مسلم لیگ ن کی حکومت سے آزاد جموں وکشمیراور مقبوضہ کشمیر کے عوام کوتوقعات وابستہ ہیں،نظام کی اصلاح کے حوالے سے اچھے اقدامات ہوئے ہیں جن کی تحسین کی جارہی ہے مگر تحریک آزا دی کشمیرجو تقاضاکررہی ہے اس میں ابھی تک کمی دیکھنے میں آرہی ہے، ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوے کیا انھوں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی نمائش کا اعلان تو ہو گیا ہے مگر کشمیر پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے، جو تشویناک ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی خبریں پھر گردش کر رہی ہیں ہر چھ ماہ کے بعد کوئی نیا شوشہ چھوڑا جاتا ہے حکومت مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی بجائے ان متنازہ مسائل کو چھیڑ رہی ہے جس سے تحریک آزادی کو نقصان ہو رہا ہے کشمیر جماعتوں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے ان میں بھی آزادکشمیرکی پارلیمانی جماعتوں میں سے جماعت اسلامی کے علاوہ کسی جماعت کا کوئی نظم گلگت بلتستان میں نہیں ہے اور نہ ہی جماعت کے سوا گلگت بلتستان کے الیکشن میں کبھی کسی جماعت نے حصہ لیا۔ محمد غالب نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے،وہ پورے کریں ابھی تک وہ پارٹی کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ میں پھنسے ہوئے ہیں وزیروں اور مشیروں کی بھرتی کا بڑا مسئلہ بنا ہو اس سے نکلا جائے انہوں نے کہا ہے کشمیر پر حکومت پاکستان کی پالیسی اور وکالت پر کشمیریوں کے اندر گہری تشویش پائی جاتی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ تعقات استوار کرنے اور تجارت کے لیے بڑاجوش اور جذبہ پایا جاتاہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر