قومیں عقیدے اور نظریے کی بنیاد پر قائم رہتی ہیں نصاب تعلیم بچوں کو اسی عقیدے اور نظریے پر کاربند رہنے اور آگے بڑھنے کا سلیقہ سیکھاتا ہے،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodقومیں عقیدے اور نظریے کی بنیاد پر قائم رہتی ہیں نصاب تعلیم بچوں کو اسی عقیدے اور نظریے پر کاربند رہنے اور آگے بڑھنے کا سلیقہ سیکھاتا ہے،رفعت عزیز  {/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ قومیں عقیدے اور نظریے کی بنیاد پر قائم رہتی ہیں نصاب تعلیم بچوں کو اسی عقیدے اور نظریے پر کاربند رہنے اور آگے بڑھنے کا سلیقہ سیکھاتا ہے آفاق نے بچوں کو خدا اور رسول ؐ آشنا نصاب ترتیب دے کر حق ادا کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آفاق کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،رفعت عزیز نے کہا کہ نصاب تعلیم ہی بچوں کی اخلاقی اورذہنی تعمیر کرتا ہے والدین اور اساتذہ کو اپنا کردار کرنے کی طرف مائل کرتا ہے والدین ،اساتذہ اور بچے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نصاب تعلیم میں شامل کرنا ہوگا نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی اور اس کے تاریخی پس منظر سے واقف رکھنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،انسان کمزور ہے وہ بھول جاتا ہے اس لیے اس کی تذکیر ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ایسا نصاب تعلیم جو بچوں کو شاہین بنائے اقبال کے تصور خودی سے آگاہ رکھے ایسا نصاب تیارکرنا ضروری ہے اور آفاق نے ان ہی بنیادوں کو سامنے رکھ کے نصاب ترتیب دیا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام کی تقدیر کو بدلنے کے لیے محکمہ تعلیم اور نصاب تعلیم ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں جن اقوام نے دنیا میں عروج حاصل کیا ہے انہوں نے تعلیم کو ترجیح اول بنایا تعلیم پر اپنے بجٹ کا بڑا حصہ صرف کیا اور کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر