علماء کرام اور اسلامی تحریکوں کی یکجہتی امت کو متحد کرنے اور اسلامی انقلاب کی جانب پیش رفت کا ذریعہ بنے گی، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعلماء کرام اور اسلامی تحریکوں کی یکجہتی امت کو متحد کرنے اور اسلامی انقلاب کی جانب پیش رفت کا ذریعہ بنے گی، عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی سے جماعت اسلامی گلگت کے راہنما و کنونیئر عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اہمیت بہت اہم وہاں کے عوام کو زیادہ سے زیادہ حقوق دئیے جائیں البتہ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے سٹیٹس میں کوئی ایسی تبدیلی نہ کی جائے جس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سپرٹ کے خلاف ہو جس سے کشمیر کاز اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کو نقصان پہنچے،عبدالرشیدترابی نے مولانا سلطان رئیس کو جماعت اسلامی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ علماء کرام اور اسلامی تحریکوں کی یکجہتی امت کو متحد کرنے اور اسلامی انقلاب کی جانب پیش رفت کا ذریعہ بنے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس موقع پر ذرا سی غلطی ہماری تاریخی جدوجہد کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اس منصوبوں میں زیادہ شیئر دیا جائے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو NFCایوارڈ سے زیادہ وسائل میں حصہ دیا جائے تا کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل میں پیش رفت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ یہ علاقے تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی بیس کیمپ بنیں تا کہ یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے رول ماڈل اور کشش کا ذریعہ بنیں،عبدالرشیدترابی نے کہا کہ امت مسلمہ کو فرقوں اور مسلکوں میں تقسیم کر کے آپس میں دست و گریبان رکھنا عالمی طاغوت کا ایجنڈا ہے گلگت بلتستان حساس علاقہ اور ان قوتوں کا ہدف ہے علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے عزائم کا ادراک کرتے ہوئے حکمت عملی سے یکجہتی اور امن میں کردار ادا کریں ،مسلکی دائروں سے بلند ہوتے ہوئے لوگوں کو امت واحدہ بنائیں جماعت اسلامی اول روزسے ہی گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے وہاں کے عوام کے حقوق کو ہر فورم پر اٹھایا اس موقع پر مولانا سلطان رئیس نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ان کی حقو ق کی جنگ لڑی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر