تعلیم کے ساتھ تربیت ا انسان کو انسانیت کی معراج پر لے جاتی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi تعلیم کے ساتھ تربیت ا انسان کو انسانیت کی معراج پر لے جاتی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ا انسان کو انسانیت کی معراج پر لے جاتی ہے،حکومت اچھے پرائیویٹ تعلیم اداروں کی حوصلہ افزائی کرے ،حکومت ان کو حریف نہیں حلیف سمجھے،گزشتہ کئی دھائیوں سے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت سے اس محکمے کا بیڑا غرق ہوا ہے اب حکومت نے اصلاح احوال کے لیے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کا اعلان کیاہے جس سے مایوسی ختم ہوئی امید کی کرن پیدا ہوئی اس کو ایک بار پھر اندھیروں میں جانے سے روکنے کے لیے حکومت اس پر عمل داآمد کویقینی بنائے،ویمن یونیورسٹی پر سیاست سے اجتناب کیاجائے یہ قومی ادارہ ہے اس کو ہائرایجوکیشن کمیشن پر چھوڑ دیاجائے ہائر ایجوکیشن کمیشن یونیورسٹی کی شان کے مطابق جہاں جگہ کا تعین کرے وہاں یونیورسٹی کی تعمیرکا آغاز کیاجائے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے سابق پروفیسر عبدالحق کے سالحق ٹیچنگ سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پروفسیر الحق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیرمیں کرپشن ،ظلم ناانصافی اور میرٹ کی پامالی ان پڑھ نہیں پڑھے لکھے افراد کررہے ہیں،جن کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں ہیں وہ نظام می خرابیاں پیدا کررہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور خوف خدا اور جوابدہی کا احسا س پیدا ہوناضروری ہے،یہ اسی صورت میں ہوگاجب تعلیم کے ساتھ تربیت کا اہتمام ہوگا،انھوں نے کہاکہ ٹی وی چنیل پر سیاسی قیادت کی جانب سے بدکلامی تربیت کے فقدان کا نتیجہ ہے،اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد،ذرئع ابلاغ اور سیاسی قیادت اچھی روایات کو تحلیل نہ ہونے دیں،بلکہ ان کوفروغ دیں تاکہ معاشرے میں اچھی رواج پائے اچھی اقدار عام ہوں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندر ہندوستانی افواج مظالم کے پہاڑ توڑرہی ہیں،کشمیریوں نے اپنا سب کچھ قربان کردیاہے،سید علی گیلانی گزشتہ دس سال سے عید اور جمعہ کی نماز ادانہ کرسکے،اسی طرح دیگر قائدین بھی شامل ہیں،سرینگر کی بڑی مسجد میں تالے لگادیے گئے ہیں،بھارت نے دنیا کے سارے استعمار کو مظالم میں مات دے دی ہے،گھروں کو نذرآتش کیا جارہاہے،کھیت اور کھلیان تباہ کیے جارہے ہیں ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد کریں،حکومت پاکستان عالمی سطح پر وہ حمایت ابھی تک حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے جس کا تقاضاہے،اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اور عالمی حمایت حاصل کرنے کے لیے جارحانہ انداز سے سفارتی مہم منظم کرنے کی ضرورت ہے،کشمیری قیادت نے حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت سے ملنے کا سلسلہ شروع کیاہے سابق صدر پاکستان اور کوچیئرمین پی پی پی آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے قومی کشمیرکانفرنس کی میزبانی کا کہاہے اسی طرح دیگر جماعتیں بھی کشمیرپر قومی کانفرنسز کی میزبانی کریں،اس کو قومی اسلامتی کاایجنڈا بنائیں،یہ سواکروڑ انسانوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے،یہ پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ بھی ہے۔اتحادا وراتفاق کے ساتھ اس مسئلہ کو ترجیحی اول بنایا جائے،کشمیرکی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر