{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن اہل خیر حضرات کے ذریعے آزاد کشمیر میں سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے،ڈاکٹر ریاض{/AF}
راولپنڈی( پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا ہے کہ ﷲ کی رضا اور نبی پاک ؐ کا قرب حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کی جائے ،یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا قیامت کے نبی ؐ کے ساتھ ہو گا ،الخدمت فاؤنڈیشن اہل خیر حضرات کے ذریعے آزاد کشمیر میں سینکڑوں یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے اور کوشاں ہے کہ آزاد خطے میں کوئی ایک بھی یتیم بچہ محض سرپرست اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم و تربیت سے محروم نہ رہ جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’ایک شام با ہمت بچوں کے نام‘‘ کانفرنس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن عطاء الرحمان چوہان،کمانڈر محسن مرزا،کرنل (ر) ظفر عباسی سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ اسلامی فلاحی معاشرے اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ زکوۃٰ اور بیت المال سے یتیم بے سہارا اور غریب بچوں کی کفالت کی جائے لیکن ہمارے ہاں اس کی ابھی کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر جہاں دیگر عوام کے فلاحی منصوبوں پر کام کرتی ہے وہاں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے اس وقت آزاد کشمیر میں کیڈٹ کالج کی طرز کے دو ادارے باغ اور پونچھ میں کام کررہے ہیں جن میں یتیم بچوں کی مکمل تعلیم و تربیت کااہتمام کیا جارہاہے ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے ادارے آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کیے جائیں تا کہ یتیم بچوں کی تعلیم وتربیت کا بندوبست ہو سکے ۔