محکمہ تعلیم سیاسی مداخلت ،رشوت اور سفارشی کلچر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanمحکمہ تعلیم سیاسی مداخلت ،رشوت اور سفارشی کلچر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ {/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ تعلیم لیکچرز کی ایڈہاک تقرریوں میں بھی میرٹ کا خیال رکھا جائے تا کہ حکومت کی جانب سے گڈ گورننس کی ساکھ بحال ہو میرٹ پامال ہوا تو یہ ساکھ بری طرح متاثر ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سیاسی مداخلت ،رشوت اور سفارشی کلچر کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے نسل نو کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے موجودہ حکومت نے گڈ گورننس اور محکمہ تعلیم میں بالخصوص میرٹ کی بحالی کی ہے جس سے نوجوانوں میں بھی امید کی کرن پیدا ہوئی اور محکمہ تعلیم بھی بہتری کی جانب گامزن ہوا لیکن ایڈہاک لیکچرز کی تقرریوں کے حوالے سے ایک با ر پھر مایوسی پھیل رہی ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اس کا سختی سے نوٹس لیں اور حقدار کو حق سے محروم ہونے سے بچائیں اگر ماضی کے بوسیدہ اور میرٹ کی خلاف ورزیوں کا نظام ہی چلنا ہے تو پھر گڈ گورننس سوالیہ نشان بن جائے گی،انہوں نے کہا کہ موجودہ انٹرویوز میں با صلاحیت اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو برروکار لا کر نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر