{AF}
آزاد خطے میں دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا وریتیم بچوں کی کفالف کے لیے پورے آزاد کشمیراور پاکستان میں ڈونرز کانفرنسز کا اہمتام کریں گے، ڈاکٹر ریاض{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)آزاد جموں وکشمیرالخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہاکہ آزاد خطے میں دکھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا وریتیم بچوں کی کفالف کے لیے پورے آزاد کشمیراور پاکستان میں ڈونرز کانفرنسز کا اہمتام کریں گے،الخدمت فاؤنڈیشن اور اغوش کاالخدمت کی کوشش ہے کہ آزاد خطے میں کوئی ایک بچہ بھی ایسا نہ بچے جومحض پیسے اور باپ کا سایہ نہ ہونے کے باعث تعلیم سے محروم رہ جائے،ان خیالات اظہارا نھوں نے ریجنل کنسلٹنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر تحریک کشمیربرطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالحفیظ ،الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل عطاء لرحمان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر ریاض نے کہاکہ اس وقت الخدمت فاؤنڈیشن کے منصوبے زیر کار ہیں اور ہماری کوشش ہے ان منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ نئے منصوبے شروع کیے جائیں اور مزید عوام کو سہولت دی جائے،آزاد کشمیرمیں اہل خیر بڑی تعدا دمیں موجود ہیں اور کشمیر ی بیرون ملک بھی موجود ہیں،ان سب کو خدمت کے کاموں سے آگاہ کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں یہ وہ یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ نہ لیں،الخدمت فاؤنڈیشن کوشش کررہی ہے کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کرے اور رب کی رضا حاصل کرے،انھوں نے اعلان کیا کہ جلد ڈونرز کانفرنسز کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔