{AF}
محمود الحسن چودھری جماعت اسلامی کوٹلی کے امیرمقرر{/AF}
محمود الحسن چودھری جماعت اسلامی کوٹلی کے امیرمقرر کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما محمود الحسن چودھری کوٹلی کے امیرمقررہو گئے،ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری کو جماعت اسلامی کوٹلی کا امیر مقرر کر دیا ،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الحسن چودھری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ضلع کوٹلی کے دورہ کے اعلان کو سرہاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دورہ کوٹلی کے دوران راج محل کو علیحدہ انتخابی حلقہ کا اعلان کریں اور لائن آف کنٹرول پر ہسپتال اور تعلیم کے بنیادی مسائل حل اور بنیادی ضروریات جیسے مسائل کے حل کریں ،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ دورہ کوٹلی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے وزیراعظم خصوصی پیکیج کا اعلان کریں،سڑکیں ،ہسپتال،پانی اور تعلیم کے مسائل خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں جماعت اسلامی موجودہ حکومت کی میرٹ کی بالادستی،NTSاور PSCکی ازسر نو تشکیل پر تحسین کرتی ہے اور حکومت کے ہر اچھے اقدام پر ان کی حمایت کریں گے۔