{AF}
عبدالرشید ترابی کشمیریوں کے ماتھے کا جھومر اور پوری امت کے قائد ہیں ،سردار امجد یعقوب ایڈووکیٹ{/AF}
راولاکوٹ ( پ ر)جے آئی یوتھ آزاد جموں وکشمیرکے صدر سردار امجد یعقوب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ عبدالرشید ترابی کشمیریوں کے ماتھے کا جھومر اور پوری امت کے قائد ہیں ،چند بونے اپنا قدبڑھانے کے لیے قائد کشمیرکے خلا ف گندی زبان استعمال کررہے ہیں وہ باز نہ آئے تو زبان کھنچ لیں گے،ان خیالا ت کا اظہارا نھوں نے جے آئی یوتھ کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،امجد یعقو ب نے کہاکہ جے آئی یوتھ مظلوم طبقے کے حقوق اور ظلم کے خلاف نوجوان کی تنظیم ہے جہاں ظلم ہوگا وہاں مظلوم کے ساتھ جے آئی یوتھ ہوگی،نوجوانوں کے حقوق محافظ ہیں،چند مالشی اور پالشی بیس کیمپ کی فضاء کو خراب کرنے کی سازش کریں گے تو ان کا پچھاکریں گے،انھوں نے کہاکہ جو نریندرمودی کی زبان بول رہے ہیں وہ اپنی اوقات میں رہیں،آزاد کشمیرمقبوضہ کشمیراور بلکہ پورے عالم اسلام عبدالرشید ترابی کے کرداراور جدوجہد کا قدر دان ہے،عبدالرشید ترابی مظلوموں کی آواز ہیں،ان کے خلا ف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ پورے آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کررہی ہے،ہزاروں نوجوانوں کو جے آئی یوتھ سے وابستہ کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے،وارڈ کی سطح پر جے آئی یوتھ کا نظام قائم کررہے ہیں۔