{AF}
الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی،ڈاکٹر ریاض{/AF}
میرپور( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے گی،دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون اور رب کی رضا حاصل ہوتی ہے،اسلامی معاشرے میں رہنے والے اہل خیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارگرد ایسے لوگوں کی مدد کریں جو ان کی مد د کے مستحق ہیں،ان خیالات اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرپوری کوشش کررہی ہے کہ معاشرے میں کوئی ایسا بچہ جو یتیم ہویا غریب ہو تعلیم حاصل کرنے کے اخراجات پرداشت نہ کرسکتا ہو اس کی تعلیم کو بندوبست کیا جائے،ایسے علاقے جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہووہاں صاف پانی کا بندوبست کرے ایسے یتیم بچیاں جن کی شادی کامسئلہ ہو اخراجات اٹھائیے جائیں تاکہ ان کی امید بھی بھرآئی وہ ابھی خود کو تنہا محسوس نہ کریں،ایک دوسرے کی مدد کرنے والے معاشرے قائم رہتے ہیں اسلام بھی اسی کا درس دیتاہے کہ ایک دوسرے کی مدد کی جائے زکواۃ کی صورت میں صدقات کی صورت میں مالی انفاق کی صورت میں غریب لوگوں کی مدد کی جائے اس سے آپ کی دولت میں اضافہ ہوگا کمی نہیں ہوگی،جو اہل خیر اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ پرسکون ہیں اور ان کی دولت میں اﷲ تعالیٰ برکت دے رہاہے اور جو ابھی تک نہیں کرتے وہ اس طرف متوجہ ہوں زندگی کا کوئی پتہ نہیں ہے کب ختم ہوجائے،انھوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبے مختلف اضلاع میں چل رہے ہیں۔مزید منصوبوں کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہوں۔