{AF}
پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ نہیں دیا،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو بھارت سے دوستی کا مینڈیٹ نہیں دیا،بھارت سے دوستی اور تعلقات مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کیسے قائم ہوسکتے ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف مشرقی سرحد پر خطرے کا اظہار اور جواب دینے کی بات کررہے ہیں،موجودہ اور سابق حکومت کھلے بندوں جب کہہ رہی ہیں کہ پاکستان میں بھارت تخریب کاری کروارہاہے تو پھر دوستی کی باتیں کیوں کی جارہی ہیں،ان خیالا ت کااظہار انھوں نے میاں نواز شریف کی طرف سے ترکی میں بھارت سے دوستی کے مینڈیٹ کی بات کی ہے اس کے ردعمل میں کیا،انھوں نے کہاکہ بھارت ہمارا کھلا دشمن ہے اس نے پاکستان کوآج تک تسلیم نہیں کیا ہے اور وہ پاکستان کو عدم استحکام شکارکرنا چاہتاہے ،بھارت کے سکیورٹی مشیر نے کھلا عام اعلان کیاہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان میں پاکستان مخالف لوگوں کو استعمال کرے گا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں،بھارت سے دوستی اور تعلقات مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر قائم نہیں ہوسکتے،بھارت نے مقبوضہ میں مظالم کی انتہاکردی ہے اور افغانستان کے راستے پاکستان میں تخریک کاری کررہاہے ،اس کوجواب دینے کی ضرورت ہے۔