ہندوستان نے تحریک آزادی کشمیرکو کچلنے کے لیے وہ ہتھکنڈے استعمال کیے جو بدترین استعمار نے تاریخ کے بدترین استعماری دور میں بھی استعمال نہیں کیے، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiہندوستان نے تحریک آزادی کشمیرکو کچلنے کے لیے وہ ہتھکنڈے استعمال کیے جو بدترین استعمار نے تاریخ کے بدترین استعماری دور میں بھی استعمال نہیں کیے، عبدالرشید ترابی{/AF}

دبئی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان نے تحریک آزادی کشمیرکو کچلنے کے لیے وہ ہتھکنڈے استعمال کیے جو بدترین استعمار نے تاریخ کے بدترین استعماری دور میں بھی استعمال نہیں کیے،ابلاغ کے محاذ پر ہندوستان کو اس طور بے نقاب نہ کیا جاسکا،ریاستی اخبارات ہندوستان کے ان مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں یہ وقت اور حالات کا تقاضاہے،ریاستی اخبارات تحریک آزادی کشمیرکے ترجمان بنیں اور حکومت آزاد کشمیرریاستی اخبارات کے مسائل حل کرے اور ان کی سرپرستی کرے،کشمیریوں کو بڑے مکار دشمن سے مقابلہ ہے،متحد اور متفق ہوکر جدوجہد کرنے سے آزادی کی منزل حاصل ہوسکتی ہے،ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے کشمیرکی ٹائمز کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے سردار زاہد تبسم ،ارشد ثانی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک پاکستان کے موقع پر اہل قلم نے اہم کردا راد اکیا،ظفراﷲ خان ،ابوالکلام آزا،د نظریہ پاکستان کے خالق علامہ اقبال نے قلم کے محاذپر اہم کردار ادا کیا،آزاد کشمیرکے صحافی اور اہل قلم اس میں اپنا کردار ادا کریں اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کریں،ایسے افراد جو اخلاقی اقدار کو پامال کر کے پگڑیاں اچھالتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی بہت ضروری ہے،باہم اتحادا وراتفاق اوراپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،ریاستی اخبارات آزاد کشمیرکو حقیقی بیس کیمپ اور نظام کی اصلاح کے لیے اپنا کرادا داکریں،ناانصافیوں کو بلاتخصیص اجاگرکریں۔صحافیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اسمبلی کے پلیٹ فارم پر بھی با ت کروں گا،وزیرا طلاعات خود صحافی ہیں ان کو بھی توجہ دلاؤں گا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیرمقبوضہ کشمیر اور حریت قیادت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیرکے حق خودارایت کے حصول کے لیے متفق ہے،ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے اس مثبت موقف پر اتحاد او ر اتفاق کواجاگر کریں،مرحوم امان اﷲ خان اور یاسین ملک کا نظریہ خود مختار کا ہے مگر وہ ابھی اس بات پر راضی ہیں کہ پہلے آزادی حاصل کی جائے پھر عوام جو فیصلہ کریں گے وہی قبول کریں گے،ہم سب اس پر متفق ہیں کہ جو عوام فیصلہ کریں گے اسی کو قبول کیا جائے گا۔اگر آج ہم ان چکروں میں پڑجائیں گے تو دشمن ہماری صفوں میں انتشارپیدا کر ے گا اور ہماری ہوا اکھڑ جائے گی۔اختلاف کو ذریعے انتشار بنانے کی بجائے مشترکات کی بات کی جائے اور اسی کو اجاگر کیا جائے یہ ہم سب اورآزادی کے لیے بہترہے۔کشمیریوں کو پاکستان کے حکمرانوں سے گلہ شکوہ ہواسکتاہے مگر پاکستان کی ریاسست اور یہاں کے عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے،پاکستان اور یہاں کے عوام کو کامیابی تک پنی پشت پر کھڑا رکھناہے،حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان کی ریاست پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے۔بلکہ یہ حکمت عملی بنائی جائے کہ اس پوٹنشل سے اسفادہ کیسے کیاجائے،ہم الحاق کے داعی ہیں دوسرے اور نظریے کہ ہیں،ہم ایک نقطے پر متفق ہیں۔پاکستان صوبوں کا نام نہیں ہے بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور یہ نظریہ کشمیری علامہ اقبال نہیں پیش کیا،مسلم لیگ ک بانی سلیم اﷲ بھی کشمیری تھے۔پاکستان پوری امت کا اثاثہ ہے،کشمیرجب آزادہوکر کشمیری پاکستان سے ملنے کا فیصلہ کریں تو کہ ایک طاقت ور پاکستان بنے گا۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہمیں آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی یورپی ممالک میں برطانیہ اور جرمنی کی جنگ میں کروڑوں انسان قتل ہوئے مگر اب وہ یورپی یونین بناچکے ہیں کرنسی ایک کرچکے ہیں نیٹو کی صورت میں فوجی اتحاد کرچکے ہیں،اب اسلامی ممالک کو بھی کوئی فیڈریشن بنانی چاہیے،اتحادا ور اتفاق پیدا کرنا چاہیے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر