{AF}
بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوناپڑے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}
کراچی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوناپڑے گا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے حکومت پاکستان عالمی سطح پر جارحانہ سفارتی مہم کا اہتمام کرے،پاکستان میں مقیم 20لاکھ مہاجرین مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپناکردار ادا کریں،رائے عامہ منظم کریں،حکومت پر دباؤ ڈھائیں،میڈیا اور دیگر ابلاغ کے ذریعے بھارتی مظالم بے نقاب کریں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے دبئی سے واپسی پر کراچی میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان میں دھماکے ہوں یادیگر تخریب کاری اس میں بھارت ملوث ہے ،بھارت پاکستان کو عدم استحکام کر شکارکرناچاہتاہے،بھارت سے دوستی کے دھوکے سے نکل کر پالیسی بنائی جائے،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات قائم نہیں ہوسکتے،بھارت دوستی اور مذاکرات کو کشمیریوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طو ر پراستعمال کررہاہے اور عالمی برداری کو بھی گمراہ کررہاہے،ہندوستان کو ہر سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اہل کشمیرنے ہمیشہ کشمیریوں کو بے مثال ساتھ دیاہے اس کردار کو برقرار اور مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی پاکستان ور اس کی قیادت جس طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اسی طرح دیگر جماعتوں کو بھی کھڑا ہونا چاہیے انھوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یہاں کی مقامی قیادت کو مقبوضہ کشمیرکے تازہ حالات سے آگاہ رکھیں اور یہاں کے میڈیاا ورذرائع ابلاغ کو بھی آگاہ کریں او ران سارے معاون اداروں کو اپنی پشت پرکھڑا کریں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے خود ہندوستان وزراء کہہ رہے ہیں کہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل چکاہے،کشمیر ہندوستان ہاتھوں سے کب کا نکل چکا ہے مگر اس کامیابی کو نتیجہ خیزبنانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی نے اول روز سے اس تحریک کو ترحیجی اول بنایا ہے اور آج بھی اسمبلی کے اندر اور باہر ہرجگہ تحریک ہمارے لیے اولین ترجیحی ہے۔مکمل کشمیرکی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔