جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین کی ملاقات

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین کی ملاقات {/AF}

اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نظام الدین نے ملاقات کی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق فراہم کیے جائیں،گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں ہے،میں گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ ہوں اور ایوان بالامیں ان کی آواز بلند کروں گا،گلگت کے عوام اتحاد اور اتفاق سے ہی اپنے مسائل حل اور حقوق حاصل کرسکتے ہیں وہ لابیز جو یہاں کے عوام کے حقوق میں رکاوٹ میں وہی ان کی یکجہتی کو پارہ پارہ کرکے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں اور یہاں کے عوام مشکلات کا شکا رہیں میں ان سب کو کہتا ہوں کہ وہ فرقہ وارایت سے نکل کر بھائی چارے کو فروغ دیں اور اپنے حقوق مل کرحاصل کرنے کے لیے کوششیں کریں ،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان سی پیک کے منصوبے کا گیٹ وے ہے اس لیے یہاں عوام کے لیے منصوبوں کا واضح اعلان کیا جائے،وہاں کے عوام کے تحفظات دور کیے جائیں اور ان کو دیگر صوبوں سے بھی بڑھ کر مراعات دی جائیں چونکہ یہ احساس خطہ ہے اور پاکستان کی دفاعی فیصل بھی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر