تارکین وطن اپنے تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردارادا کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiتارکین وطن اپنے تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردارادا کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

ابوظہبی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تارکین وطن اپنے تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کرمسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر اپنا کردارادا کریں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے،متحدہ عرب امارات نے زلزلے کے موقع پرکشمیریوں کی بھرپور مدد کی اور منصوبے دیے اور لوگوں کو بحال کرنے میں اپناکردار ادا کیا،یہاں کام کرنے کی غرض سے آنے والے افراد یہاں کے قوانیں کا احترام کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم سوسائٹی یو اے ای کے زیر اہتمام اپنے عزاز میں دیے گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہاں کام کرنے والے افراد اپنے معاملاات اور اپنی عبادات اور اﷲ کے تعلق کو مضبوط کریں،اﷲ رضی ہوگا تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،روزی کمانا بھی ایک عباد ت ہے اس میں بھی محنت اور جان فشانی اور ایماندار ی سے کام کیا جائے،آپ سارے لوگ جو یہاں کام کی غرض سے آئے ہیں اپنے والدین اور بچوں کی کفالت کا ذریعہ ہیں،اس میں آپ کوئی کوتاہی نہ کریں،محنت کے ساتھ ساتھ اپنا تعلق اﷲ کے ساتھ بھی مضبو ط کریں،انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے عوام اپنے حق کا مطالبہ کررہے ہیں اور ان کے اس حق کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور خود بھارت کی قیادت نے ان کو حق دینے کا عہد کیا اور بھارت کی قیاد ت نے خود اقوام متحدہ میں جاکر کہاکہ وہ کشمیریوں کو یہ حق دے گی کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،بھارت اپنے اس عہد سے مکر گیا اور حق مانگنے پر کشمیریوں کو شہید کیا جارہاہے ممنوعہ ہتھیاروں سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہاہے۔انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کشمیریوں کو قتل عام بند کروائے اور ان کو حق ان کو فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر