{AF}
گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق ملنے چاہیے ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر وگلگت بلتستان کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری اور آئینی حقوق ملنے چاہیے ،مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دئیے جائیں وہاں کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا مناسب نہیں ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتنے سال گزر گئے اس پر ابھی تک عملدآمدنہ ہونا حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے ،ان خیالات ااظہار انہوں نے قائمقام امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر وگلگت بلتستان کے حلف اٹھانے کے بعد وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ سیکرٹری جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر و گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ حکومت پاکستان سی پیک میں گلگت بلتستان میں پراجیکٹس کا فوری اعلان کرے وہاں پر نئے ڈیمز بنائے جائیں اور جو میگا پراجیکٹس سست روی کا شکار یا جن پر کام بند ہے فوری طور پر ان پر کام شروع کیا جائے تا کہ وہاں کے عوام مایوسی کا شکا ر نہ ہوں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائی ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر انہیں فراہم کیے جائیں۔