{AF}
یتیم بچوں کی کفالت اﷲ تعالیٰ کی رضا اور نبی ﷺ کے قرب کا ذریع ہے،عطاء الرحمان چوہان{/AF}
باغ ( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد جموں وکشمیرکے سیکرٹری جنرل عطاء الرحمان نے کہاہے کہ یتیم بچوں کی کفالت اﷲ تعالیٰ کی رضا اور نبی ﷺ کے قرب کا ذریع ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کوشش کررہی ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی غریب یتم بچہ کفالت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ جائے،الخدمت فاؤنڈیشن مارچ کے آخری عشرے میں اسلام آبا دمیں ایک ڈونرز کانفرنس کرے گی جس میں اہل خیر کو دعوت دی جائے گی،ان خیالا ت کاآظہار انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن باغ کی جنرل کونسل اور خرم فاروق آغوش ہوم میں یتم بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ،انھوں نے کہاکہ باغ کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں جو تیم بچو ں کی کفالت میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ اسلامی ہمیں یہ درست دیتاہے کہ ہم اپنے اردگرد ایسے بچوں کی کفالت کریں جو غریب ہیں یا پھر ان کے والد حیات نہیں ہیں اور وہ پیسے نہ ہونے کے باعث تعلیم حاصل نہیں کرسکتے،یہ ایسا کام ہے جس سے اﷲ رضاہوگا اور قیامت کے دن نبی ﷺ کے ساتھ ہوں گے،اصل کامیابی یہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی خوبی یہی ہے کہ اپنے ان بھائیوں کا خیال رکھتے ہیں جو غریب ہوں یا بیمار ہوں یا کسی اور مصیبت میں گرفتار ہوں۔اسی سے اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔