{AF}
تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں ، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں ،کشمیرکی آزادی کے نتیجے میں برصغیرکے مسلمانوں کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی،نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے برھائیں گے تو ہندوستان کے موجودہ نقشے کو برقرارنہیں رکھ سکیں گے،5لاکھ کشمیریوں کامقدس لہوامت کے عروج اور کشمیرکی آزادی کی نوید بنے گا،عالمی برادری کے دوہرے معیار نے دنیا کے امن کو تہہ وبالاکیا ہواہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق ممبر کشمیرکونسل چوھدری یعقوب کے ہمراہ برطانیہ سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، عبدالرشید ترابی نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی محنت سے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیرپر بحث خوش آئند ہے،اس کو مثال بنا کر یورپی ممالک کی دیگر پارلیمنٹس میں بھی بحث کی جائے تاکہ کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کے حصول میں مدد ملے،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان پر دباؤ بڑھائے تاکہ ہندوستان اپنی قیادت کے عہد کے مطابق کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کی قابض افواج کے مسلسل ظلم اور جبر سے کشمیری موت سے بے خوف ہوچکے ہیں موت سے بے خوف قوم کو کون غلام رکھ سکتاہے،ہندوستان نے کشمیریوں کو آزادی دینے میں دیر کی تو اس کا اپنا نقشہ بدل جائے گا،ہندوستان جب ٹوٹے گا تو اس کے اندر گئی اور ممالک بن جائیں گے،نریندرمودی حالات کو جس طرف لے جارہے ہیں او ر جسں انداز سے وہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہے ہیں وہاں کیسے دوسرے مذاہب کے لوگ سکون سے رہ سکیں گے،جب عیسایوں ،،مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں اور ان کے مقدس مقامات کو گرانے اور ان کو قتل کرنے نکلیں گے تو حالات یقینا بدل جا ئیں گے،ہندوستان اگر اپنے موجودہ نقشے کو برقراررکھنا چاہتا ہے تو ا س کشمیر آزا د کرناہوگاورنہ سابق سوویت یونین کی طرح ہندوستان کے حصے بخرے ہونے سے کون روک سکتاہے۔یہ ہندوستان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ کشمیریوں کو حق دے۔